کرک اگین رپورٹ
دوسرا ٹیسٹ ۔جنوبی افریقہ 358 اور 317 رنز۔
سری لنکا 328 اور 5 وکٹ پر 205 رنز۔جیت کیلئے مزید 143 رنز درکار
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی جنگ،سری لنکا نے پروٹیز کی نیندیں اڑادیں ،بھارت کی بھی امیدیں۔
جنگ ہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرنے کی۔ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔ایک حیران کن کوشش جاری ہے، جنوبی افریقہ میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکن نے 348 رنز کا بڑا ہدف چیلنج سمجھ کے قبول کر لیا ہے اور چوتھے روز کے اختتام تک اس نے 5 وکٹ پر 205 رنز بنالئے ہیں۔
دھننجایا ڈی سلو اور کشال مینڈس دیوار بن کر کھڑے ہو گئے ہیں دونوں نے چھٹی وکٹ پر 100 کے قریب 88 رنز کی شراکت قائم کر دی ہے۔ اب جنوبی افریقہ کھیل کے آخری دن سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرے گا ۔سری لنکا ایک ناقابل یقین ہدف عبور کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جنوبی افریقہ ہے آسانی سے جیت لیا تھا لیکن یہاں اسے جیت اسانی سے نہیں مل رہی۔یہ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنل کی جنگ کا سماں پیدا کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے ۔جیتنے کی صورت میں وہ پہلی پوزیشن پر جا سکتا ہے اور اس کے بعد اس کے دو ٹیسٹ پاکستان سے باقی ہوں گے اور وہ جیتنے کے بعد اس کی فائنل کی سیٹ کنفرم ہو جائے گی لیکن اگر وہ یہ میچ ہارا تو ہارنے کی وجہ سے وہ 53.70 شرح کے ساتھ سری لنکا سے بھی نیچے آجائے گا۔ سری لنکا جو 50 فیصد شرح پر ہے وہ جیتنے کی وجہ سے 54.5 کے ساتھ اس سے بھی آگے چلا جائے گا اور جنوبی افریقہ کی شکست سے بھارت کو بڑا فائدہ ہوگا تو یہ ٹیسٹ بڑا دلچسپ ہے ۔
آسٹریلیا اور بھارت کے مفاد میں سری لنکا کی جیت اور جنوبی افریقہ کی شکست ہوگی۔