لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔جنوبی افریقا کا دورہ پاکستان،ٹیسٹ سیریز شیڈول،وینیوز فائنل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان آرہی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 میں یہ دونوں ممالک کی پہلی سیریز ہے۔اس سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے والی پروٹیز ٹیم کے خلاف پاکستان کو ہوم میدان میں بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔اس کیلئے پاکستان میں تیاریاں یہ ہیں کہ پی سی بی نے ابھی تک شیڈول تک جاری نہیں کیا۔
پاکستان کی وائٹ بال ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہے۔اس ماہ کے آخر سے اگلے ماہ کے آخر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگی،جہاں 3 ملکی کپ اور ایشیا کپ ہوگا۔اس کے فوری بعد اکتوبر کا ماہ ہوگا۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے تاحال لاہور اور راولپنڈی فیورٹ وینیوز ہیں۔کراچی اور ملتان دوسری آپشن میں چلے گئے ہیں۔کراچی میں کرکٹ فینز کی عدم دلچسپی بڑی وجہ ہے۔ملتان اس حوالہ سے کافی موزوں ہے لیکن گگزشتہ سال اور اس سال کے شروع میں ملتان میں اوپر تلے 4 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں۔یوں اس بار ملتان لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہورہا۔
پی سی بی حتمی شیڈول تک کوئی بھی تبدیلی کرسکتا ہے،جس میں موسمی حالات کے ساتھ سیاسی حالات اور دیگر عوامل بھی سامنے رکھے جائیں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز اکتوبر کے دوسرے عشرے کے آغاز میں متوقع ہے۔
ادھر جنوبی افریقا کا مکمل سکواڈ آسٹریلیا کے دورے پر ہے،جہاں وائٹ بال سیریز ہے اور کاگیسو ربادا اپنے کیریئر کے 10 سال مکمل ہونے کے بعد کہتے ہیں کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ آگیا ہے۔
