لندن۔کرک اگین رپورٹ۔جنوبی افریقا انگلینڈ میں 27 برس بعد کامیاب،اگلی منزل پاکستان،ممکنہ نتائج سامنے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ کرکٹ بریکنگ نیوز شائع ہوچکی ہے کہ جنوبی افریقا نے انگلینڈ میں ون ڈے سیریز جیت لی ہے،کیونکہ 3 میچزکی سیریز میں اس نے 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی ہے لیکن کیا کسی کو یہ علم ہے کہ یہ سیریز کتنے عرصے بعد جیتی ہے۔کرک اگین کی تحقیق کے مطابق جنوبی افریقا نے انگلینڈ میں 27 برس بعد باہمی ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔حالیہ عرصہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنا،پھر آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 5 ویں ون ڈے سیریز جیتنا اور پھر انگلینڈ میں 27 برس بعد ون ڈے سیریز جیتنا کس بات کی نشانی ہے۔
اس بات کی علامت ہے کہ پروٹیز چوکرز کے ٹیگ سے آزاد ہوچکے ہیں،انگلینڈ کے بعد ان کی اگلی منزل پاکستان ہے،جہاں تینوں فارمیٹ کی سیریز ہیں اور پاکستان کے موجودہ حالات میں بڑا چیلنج ہوگا کہ پاکستان کیسے جیت پائے گا۔
آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں بھی جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی
جنوبی افریقا نےپاکستان میں 2 ٹیسٹ 12 اکتوبر سے،3 ون ڈے 28 اکتوبر سے اور 3 ٹی 20 میچز 5 نومبر سے کھیلنے ہیں۔پاکستان کی شکست وریخت کے سامنے ممکنہ نتائج سامنے ہیں۔ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے شکست یا 1-1 سے ڈرا۔ون ڈے سیریز میں 1-2 کی ناکامی۔ٹی 20 میں پاکستان کو شکست ہوسکتی ہے۔
