ابوظہبی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ سپر 4،پاکستان سری لنکا کےخلاف آخرکار کامیاب،فائنل کی امیدیں تازہ،نقل کا مقابلہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے فائنل کھیلنے کی امیدیں تازہ ہوگئی ہیں۔راہ میں بنگلہ دیش کا میچ حائل ہے۔سری لنکا سپر4 میں مسلسل دوسری شکست کے بعد راہ سے قریب باہر ہے۔ایک مبہم امید اس کی باقی ہے۔وہ یوں کہ بھارت دونوں میچز ہارے۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ یعنی سپر فور کے ایک قسم کے ایلیمنٹری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ابو ظہبی میں کھیلا گیا میچ لو سکورنگ شو رہا اور پاکستان کی اننگز کے دوران بھی ایک موقع ایسا آیا کہ لگا پاکستان کی ٹیم 134 رنز حاصل نہیں کر سکے گی ،لیکن پھر حسین طلت اور محمد نواز نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔133 رنز کے جواب میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی اننگز کا اغاز اچھا تھا۔صاحب ذادہ فرحان اور فخر زمان اسکور کو 45 تک لے گئے۔یہاں صاحبزادہ فرحان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یہاں سے پاکستان کی گرپ کمزور ہوئی کیونکہ ایک رنز کے اضافے سے فخر زمان بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔دونوں وکٹیں مہیش تھکشانا نے حاصل کیں
اس کے بعد چار رنز کے اضافے سے صائم ایوب دو رنز بنا کر ہاسا رنگا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا ایل بی ہوئے بائولر ایسا رنگا تھے وہ پانچ رنز بنا سکے۔ محمد حارث 13 رنز بنا کر چمیرا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے 11 گیندیں کھیلیں۔پاکستان کی پانچویں وکٹ جب گری تو سکور صرف 80 تھا اور 12 واں اوور چل رہا تھا۔ یہاں محمد نواز، حسین طلعت کو جوائن کرنے آئے اور آہستہ آہستہ اسکور کو پندرویں اوور میں 100 سے اوپر تک لے گئے۔
پاکستان کو آخری 24 بالز پر 26 رنزکی ضرورت تھی۔17 ویں اوور میں پاکستان سکور 120 تک لے گیا۔پاکستان نے ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹ پر 138 رنزبناکر پورا کیا۔حسین طلعت 31 اور محمد نواز 38 پر ناٹ آئوٹ رہے ۔دونوں میں 58 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنی۔
سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا اور مہیش تھکشانا نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر حسب توقع پہلے بائولنگ کی اور سر ی لنکا کو شروع سے ہی باندھے رکھا۔58 پر 5 اور 80 پر 6 وکٹ گرا کر سری لنکا کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔نتیجہ میں آئی لینڈرز 20 اوورز میں 8 وکٹ پر صرف 133 رنز بناسکے۔کامینڈو مینڈس نے 44 بالز پر 50 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔شاہین آفریدی نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔حسین طلعت نے18 اور حارث رئوف نے 37 رنز کے عوض 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان سری لنکا میچ میں سپنر کی نقلیں،خوب مزاح،ہر طرف مسکراہٹیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکن سپنر ہاسارنگا نے اوپر تلے پاکستانی کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑاکر سنسنی پھیلادی۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے پاکستانی سپنر ابرار احمد کی نقل بار بار اتاری اور پاکستانی بیٹرز سے میدان چھوڑ کر پویلین لوٹ جانے کو کہا۔
ایشیا کپ سپر فور میں سری لنکا کے خلاف 134 رنزکے تعاقب میں بھی ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔ایسے میں سری لنکن سپنر نے خوب رنگ بھرے۔بھارت سے میچز میں ماحول گرم اور تلخ تھا لیکن سری لنکا سے میچ کے دوران چھیڑا چھاڑ والا تھا۔
کئی مواقع پر ڈریسنگ روم میں موجود ابرار احمد بھی کھلکھلا کر ہنس پڑے،کیونکہ ہاسارنگا نے اپنا سٹائل چھوڑ دیا تھا۔ایک موقع پر محمد حارث نے ابرار کے کے ساتھ بیٹھ کر ہاسارنگا کاے ایکشن کی نقل کی۔
