کولمبو،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کرکٹ نے خود ہی آئی سی سی کو اپنے خلاف عائد میچ فکسنگ الزامات کی تحقیقات کی دعوتِ دے ڈالی ہے۔اتفاق سے میچ بھی پاکستان کے خلاف ہوا تھا،اس سے ایک چونکا دینے والا ردعمل آیا ہے۔
معاملہ یہ ہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکا کی پارلیمنٹ کے رکن نیلن بندرا نے پارلیمنٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ اس سال جولائی میں سری لنکا میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ سری لنکا خود ہارا تھا۔پاکستان نے 342 رنز کا ریکارڈ ہدف گرائونڈ کی تاریخ کے خلاف جاکر حاصل کیا تھا۔سری لنکا بورڈ نے اس کے بعد گرائونڈ مین سے لے کر پرایک کو انعامات سے نوازا تھا۔سری لنکا کرکٹ جوئے کا گڑھ بن چکا ہے۔پارلیمنٹ تقریر کی وجہ سے بندرا کو قانونی استثنیٰ حاصل تھا ۔
انگلش بیٹرز کے ایک دن میں آدھے ہزار رنز،آرچر کا بائونسر،چیخیں
اب سری لنکا کرکٹ کو اور تو کچھ نہیں سوجھا,اس نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں آئیں اور تحقیق کریں،آئی سی سی تحقیقات میں کچھ ثابت ہوگیا تو پھر پاکستانی ٹیم تک بھی دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔