بنگلہ دیش کے 495 رنزکے بعد سری لنکا کا کیابنا،تیسرا دن ختم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کے پتھم نشانکا بڑے بدقسمت رہے ۔بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری کے قریب آکر ہمت ہار گئے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ سائیکل 2025۔ 27 کی پہلی سیریز گالے میں جاری ہے ۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک چار وکٹ پر 368 رنز بنائے ہیں ۔ نشانکا 187 رنز پر حسن محمود کے ہاتھوں بولڈ ہو گئےاور ڈبل سنچری سے محروم رہے۔ چندی مل نے 54 کی اننگز کھیلی ۔سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کے 495 رنز کے جواب میں 368 رنز چار وکٹ پر بنا چکی ہے۔ کھیل ختم ہو چکا ہے اور اسے ابھی 127 رنز مزید بنانے ہیں اور دو دن کا کھیل باقی ہے۔
Related Posts
Add A Comment