جیولونگ۔کرک اگین رپورٹ
سری لنکا سنسنی خیز مقابلہ کے بعد سپر 12 پہنچ گیا،کس گروپ میں جگہ ملی۔ایک بحث تمام ہوئی۔سری لنکا نے ٹی 20 رو؛ڈکپ 2022 کے سپر 12 کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔جیولانگ میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں اس نے نیدرلینڈز کو 16 رنزسے ہرادیا۔ڈچ ٹیم 163 رنز کے جواب میں رنزبناسکی۔ایشین چیمپئن سری لنکا جس روز نیدرلینڈز سے ہاری تھی،اس وقت اس کے لئے خطرات موجود تھے لیکن یہ سب اتنا آسان نہیں تھا۔نیدرلینڈز کی پہلے مرحلہ کے گروپ اے میں یہ پہلی شکست آخری میچ میں ہوئی ہے۔سری لنکا کے تو اب 4 پوائنٹس ہوئے ہیں لیکن نیدر لینڈز ٹیم کی 4 پوائنٹس پر مہم تمام ہوئی ہے۔اس کا نٹ رن ریٹ کم ہے،اس لئے سری لنکا ٹاپ پر ہے۔
ڈچ ٹیم کے آخری بیٹرز نے کشھ سسنسنی دکھائی لیکن منزل دور تھی۔اوپنر میک اوداو نے 9 وکٹ گرنے کے بعد بھی کوشش جاری رکھی۔19 ویں اوور میں رنز جوڑے۔9وکٹ پر 146 اسکور کئے۔ناقابل شکست اوپنر نے 71 رنزجوڑے۔ہاسارنگا نے 3 وکٹیں لیں۔
اس کامیابی کے بعد اب اگلا میچ نمیبیا اور عرب امارات کا ہوگا۔اس میچ کو جیت کر نمیبیا ٹیم سپر 12 میں چلی جائے گی،اس کے ہارنے کی صورت میں نیدرلینڈز کو ٹکٹ ملے گا۔
سری لنکا کی شکست،سپر 12 کے پاکستانی گروپ کو بڑا دھچکا
سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ اتنا اچھا نہیں ہے،وہ گروپ اے میں دوسرے نمبر پر ہوگا،اگر نمیبیا جیت گیا لیکن اگر نمیبیا ہارا تو پھر ٹاپ کرے گا اور سپر 12 کے گروپ 1 میں ہوگا۔جہاں آسٹریلیا،انگلینڈ،افغانستان اور نیوزی لینڈ ہونگے۔نمیبیا جیتنے کی صورت میں گروپ 1 میں اور سری لنکا گروپ 2 میں جائے گا۔