| | |

سری لنکا کا جوابی وار،افغانستان کو ہرادیا،سیریزبرابر

ہمنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کا جوابی وار،افغانستان کو ہرادیا،سیریزبرابر۔پہلا ایک روزہ میچ جیتنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم 48 گھنٹوں بعد دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کے خلاف زمین بوس ہوگئی۔ہمنٹوٹا میں کھیلے گئے3 میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے132 رنزکے بڑے فرق سے جیت نام کی۔غصہ نکالا۔سیریز 1-1 سے برابرکی ہے۔

مہمان ٹیم 324 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میںدبائو میں آگئی اور 42 اوورز ایک بال پر ہی191 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔حشنمت اللہ نے 57 اور ابراہیم زردان نے 54 نمایاں رنزبنائے۔ہاسارنگا اور ڈی سلوا نے 3،3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے 6 وکٹ پر 323 اسکور کئے۔کوشال مینڈس نے 78 اورکرونا رتنے نے52 رنزبنائے۔

افغانستان کو اس کے ٹاپ اسپنر ارشد خان کی خدمات بھی حاصل نہ تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *