اسلام آباد۔کرک اگین رپورٹ۔اسلام آباد سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ فی الحال تمام کھلاڑی پاکستان رکنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق جمعرات کو کھیلاجائے گا۔سری لنکا کرکٹ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا،جو کھلاڑی واپس جاناچاہے،سے اجازت ہے،اس کا متبادل بھیجاجائے گا۔
اس سے قبل یہ تھا کہ سری لنکا کا دورہ پاکستان،حتمی فیصلہ ہوگیا،بہت کچھ تبدیل،زمبابوے بھی اس کے نقش قدم پر۔اسلام آباد بم دھماکے کے بعد سری لنکا کادورہ پاکستان جاری رہے گا۔اس کے 8 کھلاڑی پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔جمعرات کا میچ ختم یا ری شیڈول ہوسکتا ہے۔تیسرے میچ کا انحصار بھی بہت سی باتوں پر ہے۔اس کے بعد 3 ملکی کپ بھی کھٹائی میں جارہا ہے۔زمبابوے بھی سرہ لنکا کے نقش قدم پر ہے۔بھارتی لابی متحرک ہے۔بی سی سی آئی کا اثر ورسوخ ان ممالک پر کام شروع کرچکا ہے۔بہت کچھ بدلا جاچکا ہے۔اب متبادل پلیئرز یا ری شٰدول دورے کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔چیئرمین پی سی بی سری لنکا ہائی کمشنر اور کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات پر ملاقات کررہے ہیں لیکن تاخیر یہ بتارہی ہے کہ معامالات آئوٹ آف کنٹرول ہیں۔
اسلام آباد سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ فی الحال تمام کھلاڑی پاکستان رکنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق جمعرات کو کھیلاجائے گا۔سری لنکا کرکٹ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا،جو کھلاڑی واپس جاناچاہے،سے اجازت ہے،اس کا متبادل بھیجاجائے گا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کے کم از کم8 کرکٹرز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی وائٹ بال کرکٹ سیریز میں کھیلے بغیر وطن واپس لوٹ جائیں گے، سری لنکا کے ایک عہدیدار نے اسے کنفرم کردیا ہے۔پاکستان کے دارالحکومت میں منگل کو ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنی حفاظت کے لیے خدشات کا اظہار کیا ہے، جس میں ایک عدالت کے باہر 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے تھے۔سری لنکا کرکٹ کے ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا پاکستان کے خلاف کل ہونے والا دوسرا ون ڈے مشکوک ہے، لیکن متبادل کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز جاری رکھنے کے لیے بھیجا جائے گا۔
سری لنکا بورڈ پاکستان سے ظاہری تعلق ٹھیک رکھے گا لیکن کھلاڑیوں کے کندھے پر سب چل سکتا ہے۔کوئی بھی درمیانہ فیصلہ بھارت کیلئے بڑ امفید رہے گا۔
سری لنکا کے بورڈ کے صدر شمی سلوا نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت جاری رکھنے کے بارے میں باضابطہ بیان تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔مارچ 2009 میں سری لنکا کے چھ کھلاڑی اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب مسلح افراد نے ان کی ٹیم کی بس پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ انہیں ٹیسٹ میچ کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم لے جا رہی تھی۔اس واقعے کی وجہ سے بین الاقوامی ٹیمیں تقریباً ایک دہائی تک پاکستان سے دور رہیں۔
پاکستان نے منگل کو راولپنڈی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو چھ رنز سے شکست دی، یہ کھیل جڑواں شہر اسلام آباد میں خودکش حملے کے باوجود آگے بڑھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ حملے کے بعد دورہ کرنے والی ٹیم کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔باقی میچز جمعرات اور ہفتہ کو راولپنڈی میں بھی ہوں گے۔