اسلام آباد۔کرک اگین رپورٹ۔سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی،میچز کی تاریخیں تبدیلسری لنکا کا دورہ پاکستان اگرچہ جاری ہے لیکن شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔اس طرح یہ طے ہوگیا ہے کہ سری لنکا کے کچھ کھلاڑی وطن واپس جارہے ہیں اور ان کی جگہ نئے آنے والے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق جو میچز پہلے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے ۔اب وہ ایک روز آگے 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں ہی ہونگے۔
یہ تبدیلی یہ بتاتی ہے کہ معاملات میں خرابی ہے اور حالات بدل رہے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ اعلان کے بعد اگرکھلاڑی واپسی پر اڑے تو کیا دوسرا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شائقین اور اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول میں قدرے نظر ثانی کی گئی ہے۔
دوسرا ون ڈے، جو اصل میں 13 نومبر 2025 کو شیڈول تھا، اب 14 نومبر 2025 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 13 نومبر کے لیے خریدے گئے ٹکٹ درست رہیں گے اور 14 نومبر کو داخلے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اسی طرح، تیسرا ون ڈے، جو پہلے 15 نومبر 2025 کو مقرر کیا گیا تھا، اسے 16 نومبر 2025 کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ 15 نومبر کے لیے خرید
