راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تباہی کے دھانے پر دکھائی دی،ایسی سلیکشن میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے فوری باہر ہوا۔شیڈول بھی درست نہ تھا،پہلا میچ بنگلہ دیش سے کھیل لیتے یا پھر بھارت سے ہی،کیویز سے ہارنے کے بعد خوف نے ہراڈالا۔کپتان کو اپنا فٹ ورک کرنا ہوگا۔کھلاڑی بے اعتمادی کا شکار ہیں۔کمبی نیشن نہیں ہے۔سپنرز نہیں ہیں۔پیسرز کے حالات خراب ہیں۔سارا سسٹم ہی خراب چل رہا ہے۔
سابق پی سی بی چیئرمین نے کہا ہے کہ میں نے جو نیئر لیگ شروع اپنے لئے نہیں ،پاکستان کرکٹ کیلئے شروع کی تھی،پی سی بی اسے اس لئے بند کررہا ہے کہ رمیز راجہ نے شروع کی تھی،ہمیں اس سے باہر نکلنا ہوگا۔ہم 4 سے 5 سال پیچھے ہیں۔