| | | | | | |

سدرہ امین کا ایوارڈ،امام الحق سرپرائز ،ٹی 20 ورلڈ کپ ویور شپ ریکارڈ

 

 

دبئی،کراچی۔کرک اگین رپورٹ

 

جو ہوگیا،اس کی بات مت کریں۔آگے چلیں،کراچی ٹیسٹ نیا دن اور نیا میچ ہے،جیتنے کی کوشش کریں گے ۔دوںوں ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھے۔یہ باتیں پاکستان کے اوپنر امام الحق نے نیشنل بنک ایرینا کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کی ہیں۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ پاکٹ میں تھے،نکل گئے،دکھ میں ہیں لیکن اگلے میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے۔اگلا میچ انگلینڈ سے جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف تیار ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں امام الحق نے کہا ہے کہ سیٹ ہونے کے بعد غلط وقت پر آئوٹ ہونے کا افسوس ہے۔
ملتان جیسی پچ کراچی میں بھی لگ رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں امام الحق ہکا بکا رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ محدود اوورز فارمیٹ کے ون ڈے کرکٹ کا 6 سال سے مسلسل حصہ ہوں،اپ کو یہ بھی نہیں علم۔انگلینڈ والے اپنی کرکٹ کھیل رہے،ہمارا اپنا اسٹائل ہے۔

ادھر آئی سی سی نے نومبر کے بہترین پلیئرز آف دی منتھ میں پاکستان کی سدرہ آمین کا انتخاب کیا ہے۔
آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو اس سال سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *