| | | | | | |

بھارتی کیمپ پر سناٹا،پاکستانی بائولرز جوبن پر،روایتی حریف کو 119 پر ڈھیر کردیا

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کیمپ پر سناٹا،پاکستانی بائولرز جوبن پر،روایتی حریف کو ڈھیر کردیا۔پاکستانی بائولنگ اٹیک نے ٹاپ بھارتی اور مڈل آرڈر کے پرخچے اڑادیئے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے کے مقابلہ میں نیویارک میں شو جاری ہے۔بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنزکا ہدف دیا ہے۔ پاکستانی پیس اٹیک نے بھارتی بیٹنگ لائن کو قید کرکے رکھ دیا،اس دوران بھارتی کیمپ میں مایوسی اور پریشانی کے سائے گہرے ہوتے گئے۔

نیویارک میں بارش سے متاثرہ میچ آخر کار ایک اوور بعد جب شروع ہوا تو بھارتی اننگ مکمل ہوگئی۔اوپنر ویرات کوہلی3 بالز پر 4 رنزبناکر نسیم شاہ اور عثمان کا گٹھ جوڑبنے۔کپتان روہت شرما 13 رنزبناکرایک بار پھر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔19 پر 2 وکٹ گنوانے کے بعد رشی پنت اور اکسر پٹیل نے اسکور 58 تک پہنچادیا،نسیم شاہ نے اکسر کو20 پر بولڈ کرکے پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی۔سوریا کمار یادیو بہت دبائو میں رہے۔8 بالز پر 7 کرکےحارث رئوف کا نشانہ بنے،بھارت جو ایک موقع پر 89 رنز 3 وکٹ تھا،یہاں سے قابو آگیا۔پاکستان نے اگلے 7 رنز کے اندرکلا ملا کر 4 وکٹیں لیں۔شیوم صوب 3، رشی پنت جو 31 بالز پر 42 رنزبناپائے تھے وہ بھی گئے۔رویندرا جدیجا صفر پر گئے تو پاکستان نے بھارت کے 97 پر 7 کھلاڑی آئوٹ کردیئے تھے۔

اس کے بعد ٹیم نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم 19  اوورز میں 119 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے  نسیم شاہ نے21 رنز دے کر 3 اور حارث رئوف نے بھی 21 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔محمد عامر نے 23 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔شاہین کو ایک وکٹ ملی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *