دبئی،کرک اگین رپورٹ۔سنیل گاواسکر نے بابر اعظم کی حمایت کردی،پاکستانی سابق کرکٹرز کی کلاس لگادی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز بابر اعظم کو سپورٹ کریں،اس وقت بابر اعظم کو حوصلے کی ضرورت ہے۔جب سابق کرکٹرز ہی اس کے پیچھے پڑیں گے تو اس کا حوصلہ مزید بکھرے گا۔باسط علی کے ساتھ شو میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بابر اعظم مشکل میں ہیں۔ٹی 20 میں ان سے اوپننگ کروانے کا فیصلہ درست ہے،اس لئے کہ اعلیٰ بیٹر کو جتنی بالیں ملیں گی،اتنا فائدہ ہوگا۔ون ڈے کرکٹ میں نمبر 3 پر ٹھیک رہیں گے،کیونکہ شروع کے 10 سے 15 اوورز میں بال سوئنگ ہوا کرتا ہے،مجھے نہیں علم کہ انہیں اوپنر کیوں بھیجا گیا،یہ بات سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ بتاسکتی ہے۔
سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک ٹیلنٹڈ اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔یہ بات درست ہے کہ ان کے پاس ٹیلنٹ ہے،وہ نیچرلی بہترین پلیئر ہیں،ان سے توقعات زیادہ ہونگی،جب وہ نہیں کرتے تو آپ سمیت سب اسکی حوصلہ افزائی کریں،ہمارے ہاں ویرات کوہلی سے 2 سال تک سنچری نہیں بن رہی تھی لیکن کسی نے ان کی قابلیت پر سوال نہیں اٹھایا تھا۔آپ اگر بابر اعظم پر تنقید کریں گے تو وہ اور زیادہ نیچے جائیں گے۔میں چاہتا ہوں کہ آپ اور سابق کرکٹرز بابر اعظم کو سپورٹ کریں،اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں،ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔تیکنیک کے حساب سے اتنا کہوں گا کہ وپ اپنی ورتھ پیروں کی تھوڑی کم کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔بال کا اندازا اچھا ہوگا۔بابر اعظم سے صرف پاکستانیوں کو نہیں ،پوری دنیا کو مزا ملے گا،ابھی بھارت کے خلاف انہوں نے چند شاٹس کھیلیں ،کتنا مزا آیا۔ہم سب نے دل سے پسند کیا،اس کی کور ڈرائیو بہت اعلیٰ ہیں۔دنیا بابر اعظم کو دیکھنا چاہتی ہے۔
دو روز قبل باسط علی نے بابر اعظم پر کڑی تنقید کی تھی،لیکن آج سنیل گاوسکر کے سامنے ان کی بولتی بند تھی
ایک سوال کے جواب میں گاوسکر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر سمیت سب کو کھیلتا دیکھنا اچھا لگتا ہے۔بھارت میں سینئرز جونیئرز کو تیار کرتے اور آگے لے جاتے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں یہ کہوں گا کہ انگلینڈ اورافغانستان کا میچ اہم ہوگیا ہے۔بھارت فائنل کھیلے گا لیکن دوسرے فائنلسٹ کا انتظار کریں گے۔سنیل گاوسکر نے اختتام پر کہا ہے کہ میرا سلام عمران خان اور جاوید میاں داد کو دے دینا۔