دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔سپر اوور ڈرامہ،بھارتی کھلاڑیوں کی امپائر سے کیوں بحث،بھارت آخرکار کامیاب۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں سپر 4 کے میچ میں بھارت اور سری لنکا میچ ٹائی ہوا لیکن اس کے بعد سپر اوور ڈرامہ جو تھا وہ سری لنکا کیلئے ایک برا خواب تھا۔
سپر اوور کروانے بھارت کے ابھیشک شرما آئے اور انہوں نے پہلےکوشال پریرا کوصفر پر آئوٹ کیا اور اس کے بعد ارشدیپ نے چوتی بال پر دوسری وکٹ بھی گرادی جب سناکا بیٹ ہوئے اور بھاگ پڑے۔بائولر نے کیچ کی اپیل کی لیکن وکٹ کیپر نے تھور کرکے نان سٹرائیکر اینڈ بیٹر کو رن آئوٹ کردیا۔نتیجہ میں بیٹر نے ریویو لیا،ریویو میں کیچ نہیں تھا۔نئے قوانین کے مطابق نان سٹراییکر بیٹر بھی رن آئوٹ نہیں کہلایا۔بھارتی جو فیلڈ سے باہر جارہے تھے۔امپائرز سے الجھ پڑے۔امپائرز نے بھارتی کپتان کو بریف کیا اور میچ دوبارہ شروع ہوا لیکن سری لنکا کو فائدہ نہ ہوا۔اگلی بال پر بیٹر پھر کیچ۔یوں سری لنکا 5 بالز کھیل کر 2 رنزبناسکا۔2 وکٹ گرنے سے اننگ مکمل ہوگئی۔
جواب میں بھارت نے سوریا کمار یادیو اور شبمان گل کو بھیجا۔بائولر ہاسا رنگا تھے۔پہلی بال پر 3 رنزبن گئے اور بھارت سپر اوور میں جیت گیا۔
مکمل رپورٹ کیلئے یہاں کلک کریں
ایشیا کپ سپر 4 کا غیر اہم میچ بڑا شو،بھارت کیلئے اپ سیٹ،سری لنکا نے ٹائی کردیا
