| | | |

سرویوین رچرڈز لنکا پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر، شعیب ملک بھی حصہ

کولمبو ،میڈیا پریس رلیز

کرکٹ لیجنڈ سرویوین رچرڈز لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2022 کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوگئے  ۔ ایل پی ایل ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن منگل 6 دسمبر سے جمعہ 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ ویوین رچرڈزسری لنکا پہنچنے کے لئے پرجوش ہیں جہاں کے کرکٹ شائقین نے انہیں زبردست تعریف کی اور پیار دیا۔

برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر ویوین رچرڈ کا کہنا ہے کہ انہیں ایل پی ایل کے تیسرے ایڈیشن کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر خوشی ہے اور میں یہ کہنا چاہوں گا یہ ٹورنامنٹ سری لنکا نیا ٹیلنٹ سامنے لائے گا۔ ہم نے رواں سال ایشیا کپ میں سری لنکن کرکٹ کی طاقت دیکھی ہے اوراس کامیابی میں یقینی طورپر ایل پی ایل ٹی 20 کا کلیدی کرداررہا ہے۔ میں نے اس ٹورنامنٹ کے آخری دو ایڈیشن دیکھے ہیں اور کرکٹ کا معیار شاندار تھا اور مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی آئندہ ایڈیشن میں بھی اسے برقرار رکھیں گے۔

ٹی 20 ورلڈکپ،آئرلینڈ کئی ٹیموں کو اداس کرگیا،نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں داخل یا نہیں

ایل پی ایل 2022 میں پاکستانی اسٹار شعیب ملک سمیت کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جس میں ایون لیوس، کارلوس بریتھ ویٹ، جینمین ملان، ڈوین پریٹوریس، ڈی آرسی شارٹ اور دیگر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہم بنٹوٹا میں جافنا کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *