سوریا ونشی یا وحشی،دنیائے کرکٹ میں نیا طوفان برپا کردیا۔آئی پی ایل تاریخ کے کم عمر ترین کرکٹر نےکم عمری کی تیز تر سنچری کا عالمی ریکارڈ بناڈالاہے۔
راشد خان کی گیند پر چھکا لگاکر بالز پر سنچری مکمل۔جے پور کے سوائی مان سنگھ سٹیڈیم میں راجستھان رائلز کےویبھو سوریا ونشی نے ایسا قتل عام کیا کہ جیتنے کیلئے210 رنز کا ہدف آسان تر بنادیا۔35 بالز پر قتل عام کرتے ہوئے سنچری بنادی۔ٹیم کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف جتوادیا۔وہ تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے بھارتی اور کرس گیل کے بعد دنیا کے دوسرے بیٹر بنے۔وہ 38 بالز پر 101 کرگئے۔209 رنزکے جواب میں ٹیم نے 16 ویں اوور میں ہدف پار کردیا۔8 وکٹ کی جیت تھی۔
آئی پی ایل کی تیز ترین سنچری کرس گیل نے 2013 میں 30 بالز پر بنائی تھی۔