لاہور،کرک اگین رپورٹ
معطل ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا سخت ترین رد عمل آگیا،بڑی دھمکی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سبکدوش کئے جانے والے ٹیم ڈائریکٹر ومنیجر محمد حفیظ کا سخت ترین رد عمل آگیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دیتا ہوں اور اس کی نمائندگی کرتا ہوں۔ میں نے بطور ڈائریکٹر پی سی بی کے نئے کردار کو مثبت اصلاحات کے جذبے کے ساتھ قبول کیا لیکن بدقسمتی سے میرا مقررہ دور جس کی پیشکش پی سی بی نے کی تھی،4 سال کی بجائے 2 ماہ میں ختم ہوگیا ہے۔محمد حفیظ نے پی سی بی اور پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ایک مافیا کو دھمکی دی ہے کہ وہ انتظار کریں،میں حقائق جلد لانے والا ہوں۔
گھر پر رہیں،پی سی بی کا حفیظ سے رابطہ،غیرملکی کوچزکیلئے اس وقت کس سے بات جاری
یہ سب اس لئے ہوا ہے کہ نیا چیئرمین پی سی بی آگیا۔ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ہمیشہ کی طرح میں کرٹ ٹیم کی کارکرگی کی سب سے زیادہ ذمہ داری لیتا ہوں اور اپنے وقت میں ہوئی کرکٹ کی تمام سزاؤں کے لیے خود کو جوابدہ سمجھتاہوں اور اس کے مطابق تمام شوقیہ غیر کرکٹ حقائق کو ظاہر کروں گا جو پاکستان کی خراب کارکردگی کا باعث بنتے ہیں۔بس دیکھتے رہنا،ہمیشہ انتظار کرنا۔
پی سی بی کا رویہ،متعدد کرکٹرزکاریٹائرمنٹ پر غور،پی ایس ایل کے دوران احتجاج کا عندیہ