| | |

گھر پر رہیں،پی سی بی کا حفیظ سے رابطہ،غیرملکی کوچزکیلئے اس وقت کس سے بات جاری

لاہور،کرک اگین رپورٹ

گھر پر رہیں،پی سی بی کا حفیظ سے رابطہ،غیرملکی کوچزکیلئے اس وقت کس سے بات جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے غیر ملکی کوچز سے بات شروع کردی ہے۔پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستان میں موجود غیر ملکی کوچز میں سے بعض سے بات ہوئی ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سابق ٹیم ڈائریکٹر وہیڈکوچ محمد حفیظ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اپنے نئے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

لاہور سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محمد حفیظ سے رابطہ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آپ گھر پر ہی رہیں ،ہم غیر ملکی کوچز رکھ رہے ہیں اور یہ سب نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی  قیادت میں ہورہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *