سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سڈنی ٹیسٹ،عثمان خواجہ ڈبل سنچری کیلئےدرکار 6 رنزکیلئے ترس گئے،دن ختم۔عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری ایک اور دن گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری کے لئے عثمان خواجہ کل بھی انتطار کرتے رہ گئے اور آج تو دن بھر اسی میں ہی بیٹھے رہے لیکن وہ نہ آئوٹ ہوئے اور نہ ڈبل سنچری مکمل ہوسکی۔
سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا۔ایک بھی بال کاکھیل ممکن نہیں ہوسکا۔امپائرز نے تیسرے سیشن کے ایک گھنٹہ بعد کھیل کا دن ختم کرنے کا اعلان کیا۔
آسٹریلیا نے دوسرے روز کل 4 وکٹ پر 475 اسکور بنائے تھے۔عثمان خواجہ 194 پر ناٹ آئوٹ تھے کہ کل بھی آخری 14 اوورز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
سڈنی ٹیسٹ،عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری میں بارش،سٹیو سمتھ کانیا ریکارڈ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ میں آسٹریلیا رواں سیریز کا تیسرا و آخری ٹیسٹ جنوبی افریقا کے خلاف کھیل رہا ہے۔فائنل میں سیٹ کنفرم کرنے کے لئے الازمی جیت درکار ہے،تاکہ اگلی بھارت میں آخری سیریزکا کوئی بھی نتیجہ اسے فائنل سے باہر نہ کرے لیکن اب س میچ کے ڈرا ہونے کے امکانات ہوگئے ہیں۔اگر ایسا ہوا تو اس کے لئے پھر بھارت میں تھوڑا مرضی کا نتیجہ درکار ہوگا۔
اب سوال یہ ہے کہ کل ہفتہ کو بھی سڈنی میں موسم خراب ہوا یا آسٹریلیا کو ایسے وقت میدان میں اترنا پڑا تو پیٹ کمنزکو اننگ فوری ختم کرنی پڑے گی۔ عثمان خواجہ کیلئے ڈبل سنچری مشکل ہوجائے گی۔