کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
جمعہ سے جمعہ آگیا۔7 اکتوبر سے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچسے ایونٹ کا کامیاب آغاز کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ایک ہفتہ بعد جمعہ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیل رہی ہے۔نیوزی لینڈ ٹرائی نیشن ٹی 20 کپ فائنل کا ٹاس ہوگیا ہے۔
کون فیورٹ
میزبان ملک فیورٹ اور زیادہ متوازن الیون سائیڈز پر مشتمل ہے۔مقابلہ کا امکان ضرور ہے۔
ٹرائی سیریز کے فیصلہ کا وقت آگیا،پاکستان یانیوزی لینڈ،اہم تفصیلات
سہ ملکی سیریز، فائنل کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل۔محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا ہے۔پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے۔کرک اگین نے کچھ گھنٹے قبل اسی ٹائپ کی پیش گوئی کی تھی۔جو ٹاس کی حد تک پوری ہوگئی۔