| | | |

ٹی 20 بلاسٹ،شاداب ناکام،حیدر علی کی کوشش رائیگاں،شاہین کامیاب

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 بلاسٹ،شاداب ناکام،حیدر علی کی کوشش رائیگاں،شاہین کامیاب۔ٹی 20 بلاسٹ میں اتوار کا دن شاداب خان کے لئے بورنگ رہا۔بائولنگ میں ناکامی کے بعد بیٹنگ میں  صرف 3 رنزہی بناسکے،ان کی ٹیم سسیکس گلیمورگن سے ہارگئی۔فاتح ٹیم 5 وکٹ پر 219 اسکور کرگئی۔شادب خان کو 3 اوورز میں38 رنزکی مار پڑی،کوئی وکٹ نہ لے سکے۔سسیکس 8 وکٹ پر 187 اسکور تک محدود ہوئی۔شاداب خان 3 کے مہمان بنے۔

ناٹنگھم میں ناٹنگھم شائر نے لنکا شائر کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔ناکام ٹیم 145 پر یوں گری کہ شاہین شاہ آفریدی نے صرف 25 رنز دے کر 2 وکٹیں لے لیں۔ان میں جوس بٹلر کی قیمتی وکٹ بھی تھی۔جواب میں ناٹنگھم شائر نے ہدف 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

لیڈز میں ڈربی شائر کے حیدر علی کے 74 بالز پر74 رنزرائیگاں ہی چلے گئے۔ٹیم نے اگرچہ8 وکٹ پر 166 اسکور بنائے لیکن  یارک شائر نے ڈیوڈ میلان کے 81 رنزکی بدولت ہدف 10 بالز قبل3 وکٹ پر پورا کیا۔میچ 7 وکٹ سے نام کیا۔زمان خان کو 3 اوورز 2 بالز پر 37 رنزکی مار پڑی،کوئی وکٹ نہ تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *