| |

ٹی20 سے طویل فارمیٹ میں اترتے ہی پاکستانی کھلاڑی ڈگمگا،چال بھول گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹی20 سے طویل فارمیٹ میں اترتے ہی پاکستانی کھلاڑی ڈگمگا،چال بھول گئے۔پاکستانی کھلاڑی ٹی20 فارمیٹ سے طویل فارمیٹ کھیلتے چال ہی بھول گئے،برادن،شاید نیند میں تھے۔انگلش کائونٹی میں ٹی20 بلاسٹ سے فرسٹ کلاس کی طرف ہے،اس ہفتہ متعدد میچز شروع ہوگئے ہیں۔اتوار کو پہلا روز تھا۔یہ دن ان تمام پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اچھا نہ تھا جو پہلے روز ایکشن میں تھے۔اظہر علی فلاپ ہوئے۔شان مسعود کو ناکامی ہوئی اور حسن علی بھی کامیاب نہ ہوسکے

ووسٹر میں ووسٹرشائرنے ڈربی شائر کےخلاف زیادہ رنزبنائے،237 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئے۔کپتان جیک لبلی 78 ہی رنزبناسکےلیکن اظہر علی14 ہی کے مہمان بنے۔

لیڈز میں یارک شائر ٹیم گلوسٹر شائر کے خلاف 6 وکٹ پر 393 اسکور کرچکی ہے۔فن لے بین نے 114 اور جارج ہل نے 101 رنزکی اننگ بنائی۔اسی میچ اور اسی پچ پر اس ٹیم کے کپتان شان مسعود 3 بالز کھیل کر صفر پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ورلڈکپ2023،کوالیفائنگ رولز سے ویسٹ انڈیز کے باہر ہونےکے امکانات کیسے،جانیئے

تائونٹن میں سمرسیٹ 163 اسکور پر گرگئی۔چیلمسفرڈ میں  ایسیکس   7 وکٹ پر391 اسکور بنانے میں کامیاب رہی ہے۔حسن علی نے دن بھر 16 اوورز ڈالے۔63 رنزپڑے۔ایک وکٹ ملی۔

اسامہ میر کے ساتھ ہاتھ ہوا،حسن علی سامنے،زمان خان حیدر علی پر بھاری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *