عمران عثمانی ۔ٹی 20 سیریز،بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف 3 میچز تو جیت چکا،چوتھی کامیابی کب اور کیسے ممکن،ریکارڈز کا جائزہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔ٹی سیریز2025۔شروع ہونے کو ہے۔اس سال یہ 2 بار کھیلنے والے ہیں۔ایک بار مئی اور جون میں پاکستان میں۔دوسری بار جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں۔قربتیں بڑھی ہیں تو فاصلے کم اور فیصلے تیز ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ 2007 سے شروع ہوتی ہے۔اب 2025 کی سیریز سے قبل تک دونوں ممالک میں جو 19 میچز ہوئے ہیں۔ان میں سے پاکستان کو واضح ترین سبقت حاصل ہے۔اس نے 16 میچز جیتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش 3 میچز میں کامیاب ہوسکا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش میں باہمی سیریز6 بار ہوئی ہیں۔5 بار پاکستان جیتا ہے۔ایک بار بنگلہ دیش فاتح بنا۔
اپریل 2008 میں بنگلہ دیش نے پاکستان میں واحد ٹی 20 میچ میں شکست کھائی۔
نومبر 2011 میں بنگلہ دیش اپنے ملک میں پاکستان سے واحد میچ ہارگیا۔
اپریل 2015 میں بنگلہ دیش میں پاکستان پہلی بار باہمی ٹی 20 مقابلہ ہارا۔یہ ایک میچ کی سیریز تھی۔
جنوری2020 میں بنگلہ دیش پاکستان میں 2 میچز کی سیریز 0-2 سے ہارا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش میں نومبر 2021 میں 3 میچز کی سیریز 0-3 سے جیتی۔
پاکستا بنگلہ دیش سے 2 مزید میچز کیسے اور کہاں ہارا
مارچ 2016 میں ایشیا کپ میچ میں پاکستان بنگلہ دیش سے ہارگیا،یہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں پاکستان کی اس فارمیٹ میں پہلی اور اوور آل دوسری شکست تھی۔
اکتوبر 2023 میں ایشین گیمز میں پاکستان ٹی 20 کرکٹ میچ بنگلہ دیش سے ہارگیا۔
پاکستان نے اس کے علاوہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بنگگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے تمام 9 میچز جیتے ہیں۔
موجودہ ٹی 20 سیریز 2025 پاکستان
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔پاکستان کی ٹیم بابر اعظم،محمد رضوان،شاہین شاہ آفریدی سمیت کئی بڑے ناموں سے محروم ہے۔نیا کپتان سلمان علی آغا ہے اور نیا ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ہے،ان کی پہلی بڑی اسائنمٹ ہے۔بنگلہ دیش کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔مستفیض الرحمان سمیت کئی بڑے نام رہ گئے ہیں۔ان فٹ ہیں۔ٹیم حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں 3 میچزکی سیریز 1-2 سے ہارکر آئی ہے۔پاکستان کے کھلاڑی ابھی پی ایس ایل سے فارغ ہوئے ہیں۔
پاکستان کا سکواڈ
سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان نائب کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فہیم اشرف، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، محمد عرفان خان، فخر زمان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم، نسیم شاہ۔
فخر زمان تقریباً ایک سال بعد اپنی ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں 400 رنز بنانے والے دو بلے بازوں میں سے ایک تھے، انہوں نے 152.96 کی اسکور بھی کی۔اس کے ساتھ فرحان بھی شامل ہوں گے، جس نے چند ماہ سنسنی خیز گزارے ہیں۔ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا، اس نے قومی ٹی 20 کپ کے بعد ایک کال اپ حاصل کی اور پی ایس ایل کو سب سے زیادہ 449 رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ختم کیا۔
پاکستانی ٹیم کمزور ہر گز نہیں ہے،لیکن سوال تو بنتا ہے کہ پاکستان کے خلاف 2015 اور 2016 کے بعد 2023 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والی بنگلہ دیشی ٹیم اس سیریز میں کون سا میچ جیتے گی اور کیسے جیتے گی اور پاکستان میں پہلی بار کوئی کامیابی یقینی بنائے گی،جیسا کہ گزشتہ سال بنگلہ دیش نے پاکستان میں تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی تھی۔
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز شیڈول
پہلا ٹی 20 میچ،28 مئی
دوسرا ٹی 20 میچ 30 مئی
تیسرا اٹی 20 میچ،یکم جون
تمام میچز رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔