| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 ،گروپ بی کے بڑے میچ میں بڑا ٹوٹل،انگلینڈ کیلئے کڑا ہدف سیٹ

برج ٹائون،بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 ،گروپ بی کے بڑے میچ میں بڑا ٹوٹل،انگلینڈ کیلئے کڑا ہدف سیٹ۔ایک ایسے ایونٹ اور 2 ایسے ممالک میں کہ جہاں ڈیڑھ درجن میچز میں اسکور ہی نہ بن پارہے ہوں،پچزکی وجہ سے بائولرز کا غلبہ ہو،وہاں کینگروز نے رنزکے حصول میں لمبی غوطہ زنی کی ہے۔پہلی بار رواں ٹی 20 ورلڈکپ میں 200 پلس اسکور بنا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ کے بڑے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 202رنزکا ہدف دیا ہے۔

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بظاہر بائولنگ کا فیصلہ زیادہ بہتر نہ رہا۔ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 5 اوورز میں 70رنزکا تیز آغاز کیا۔وارنر 39 کرکے معین علی اور ہیڈ34 کر کے جوفرا آرچر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔گلین میکسویل 28 اور ٹم ڈیوڈ 11 بناگئے۔کپتان مچل مارش 35 رنزبناکر گئے۔مارکس سٹوئنز نے 30 رنزبنائے۔

آسٹریلیا نے 20 اوورز میں7 وکٹ پر 201رنزبنائے ہیں۔کرس جارڈن نے 2 آئوٹ کیئے۔معین علی،جوفرا آرچر،عادل رشید،اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *