ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ اے ٹیبل،نیٹ رن ریٹ پوزیشن،پاکستان کہاں،منزل کون سی
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
AFP/Getty Images
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ اے ٹیبل،نیٹ رن ریٹ پوزیشن،پاکستان کہاں،منزل کون سی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی کینیڈا کے خلاف باوقار جیت سے اس کے ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 کھیلنے کی امیدیں روشن ہوئی ہیں۔
پاکستان کی جیت کے بعد گروپ اے میں پوائنٹس پوزیشن اور نیٹ رن ریٹ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ بھارت اور امریکا 2 میچزمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے،امریکا کا نیٹ رن ریٹ جمع 0.626 ہے۔ پاکستان 3 میچزمیں 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔اس کا نیٹ رن ریٹ 0.191 ہے۔کینیڈا کے بھی 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ منفی منفی 0.49 ہے۔آئرلینڈ کے 2 میچز میں کوئی پوائنٹ نہیں۔نیٹ رن ریٹ منفی1.71 ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی آخر کار پہلی جیت،رضوان ہیرو،سپر 8 کی مبہم امیدوں میں روشنی
یوں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ آج بہتر ہوا ہے اور چونکہ اسے اب ایک میچ آئرلینڈ سے جیتنا ہے لیکن وہ 16 جون کو ہے۔پاکستان 16 جون تک امیدیں تب ہی رکھ سکتا ہے کہ جب اس دوران امریکا بھارت اور آئرلینڈ سے ہارجائے،جہاں کہیں امریکا نے ایک میچ جیتا تو پاکستان کا کھیل آخری میچ سے پہلے ختم ہوگا،لیکن اگر امریکا دونوں میچز ہارگیا تو اس کا نیٹ رن ریٹ شکست کے ساتھ مزید نیچے آئے گا اور پاکستان کو سادہ جیت کافی ہوگی یا امریکا کے کسی ایک میچ میں بارش کے سبب میچ منسوخ ہونے سے ایک پوائنٹ مل گیا تو پاکستان کی کہانی اسی روز تمام ہوگی۔