لندن،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی ،آئی سی سی کا دوٹوک اعلان آگیا،پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے متعلق کیا کہا۔آئی سی سی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مشتکہ طور پر 2024 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کے حوالہ سے دوٹوک اعلان کردیا ہے اور کہا ہےکہ ہمارے بیان کو حتمی اور حقیقی سمجھنا ہوگا،اس لئے کہ اصل اتھارٹیز ہم ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو ویسٹ انڈیز اور امریکا سے برطانیہ منتقل کرنے پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا ہے۔ دونوں کرکٹ باڈیز نے جمعہ کو یہ دعوے الگ الگ کئے اور یہ ان خبروں کے جواب میں کیے کہ یو ایس اے اور ویسٹ انڈیز سے میگا ایونٹ کی میزبانی واپس لے کر آئرلینڈ،سکاٹ لینڈ وغیرہ کو دی جارہی ہے۔
ای سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے منتقل کیا جائے گا۔چونکہ ایونٹ کا انعقاد آئی سی سی نے کیا ہے، اس لیے ان کے بیان کو حتمی سمجھنا چاہیے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا شوہو گا، جس میں 20 ٹیمیں اور 55 میچ ہوں گے۔ آئی سی سی نے تصدیق کی کہ ایونٹ کی تیاریاں پہلے ہی سے جاری ہیں، اور مقام کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔آئی سی سی کے ترجمان نے کہا، حال ہی میں دونوں میزبان علاقوں میں مقام کا معائنہ کیا گیا ہے، اور جون 2024 میں ہونے والے ایونٹ کی منصوبہ بندی زوروں پر ہے۔
آئی سی سی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں چلتی ان خبروں کی تردید ہرگز نہیں کی جو آج وائرل ہوئی ہیں،اس کے مطابق پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ہے۔