ٹی20 ورلڈکپ 2024،نیپال جیتا ہوا میچ ہارگیا،بنگلہ دیش سپر 8 میں پہنچ گیا
کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ 2024،نیپال جیتا ہوا میچ ہارگیا،بنگلہ دیش سپر 8 میں پہنچ گیا۔،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیپال جسے بنگلہ دیش کے خلاف جیت کیلئے 29 رنز 21 بالز پر درکار تھے اور 5 وکٹیں باقی تھیں،صرف 7 رنزکے اندر 5 وکٹیں گنواکر ہارگیا۔بنگلہ دیش اسے 21 رنز سے ہراکر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 میں پہنچ گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سپر 8 مکمل ہوگیاہے اور باقی رسمی میچز رہ گئے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش نیپال کے خلاف قلیل اسکور پر آئوٹ
کنگٹسن میں نیپال نے بنگلہ دیش کو 106 رنز پر محدود کرکے مواقع پیدا کئے لیکن جواب میں 26 پر 5 وکٹ گنواکت بھی فائٹ بیک کی اور 17 ویں اوور میں اسکور 5 وکٹ پر 78 کردیا تھا۔کوشال مالا کے 27 اور دپندرا سنگھ کے 25 پر آئوٹ ہونے کے بعد آخری 4 کھلاڑی صفر پر گئے۔نیپال ٹیم 19.2 اوورز میں 85 پر ڈھیر ہوئی۔21 رنز سے ہارگئی۔
بنگلہ دیش کے تنظیم الحسن نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 4 اور مستفیض الرحمان نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔