کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024سیمی فائنلسٹ کون،دنیائے کرکٹ کے 4 پنڈت نے چار ممالک بتادیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں نامی گرامی کرکٹ ماہرین کی نگاہ میں کہاں کھڑا ہے۔اس کی ماضی قریب کی پرفارمنس نے کرکٹ پنڈٹ کے ذہن الٹادیئے ہیں۔گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کوئی بھی سیریس نہیں لے رہا ہے۔اس کی وجہ جہاں ٹیم کی پرفارمنس ہے تو ساتھ میں پاکستان کرکٹ میں ہونے والی ملکی توڑ پھوڑ بھی ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کردیا ہے۔سپر 8 میں بھی اس کیلئے چیلنجز زیادہ ہونگے۔مائیکل وان کہتے ہیں کہ پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیل جانا چیمپئن بننا جیسا ہوگا۔دونوں نے انگلینڈ،آسٹریلیا،بھارت اور نیوزی لینڈ کو فیورٹ مانا ہے اور فائنل 4 میں داخل کیا ہے۔اس سے قبل برائن لارا بھی 4 ٹیموں کا انتخاب کرچکے ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ کہتے ہیں کہ پاکستان کیلئے سیمی فائنل کی سپاٹ مشکل ہے۔آسٹریلیا،انگلینڈ،بھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ کی بجائے جنوبی افریقا کا نام لیا گیا ہے۔