| | | | | | |

ٹی20 ورلڈکپ 2024سپر 8،افغانستان بھارت کے آگے لیٹ گیا،بڑی شکست

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

ٹی20 ورلڈکپ 2024سپر 8،افغانستان بھارت کے آگے لیٹ گیا،بڑی شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 میچ میں افغانستان کی بیٹنگ لائن غوطہ کھاگئی۔بائولرز کی محنت پر پانی پھیردیا۔بھارت نے سپر 8 میں اپنا پہلا میچ 47 رنز سے جیت لیا ہے۔افغانستان کے ٹاپ آرڈرز بائولرز نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ناکام کردیا تھا لیکن اس کے باوجودسوریا کمار یادیو ان کے قابو نہیں آئے اور28 بالز پر 53 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے3 چھکے اور5 چوکے لگائے۔ویرات کوہلی کے 24 بالز پر 24 تھے اور روہت شرما کے13 بالز پر 8 رنز تھے۔ہارک پانڈیا 24 بالز پر 32 رنزکی اننگ کھیل گئے۔بھارت نے 20 اوورز میں 8 وکٹیں کھودیں اور181 اسکور کیا۔افغانستان کی جانب سےفضل حق فاروقی نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،وہ 15 وکٹ کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔راشد خان نے 26 رنزکے عوض 3 آئوٹ کئے۔

بھارت افغانستان میچ،کیمپ میں لڑائی،گرائونڈ میں شیشے ٹوٹ گئے،کہیں کیسے تو کہیں کیسے رنگ،پاکستانی فین بھی موجود

جواب میں افغانستان 182 رنزکے تعاقب میں  شروع ہی میں سہم گیا،جب 23 پر اس کے 3 وکٹ گرگئے۔رحمان اللہ گرباز 11،حضرۃ اللہ ززائی 2 اور ابرہیم زردان 8 رنزبناسکے۔گلبدین نائب نے 17 اور عظمت اللہ نے 26 رنزکے ساتھ مزاحمت کی لیکن یہ کم تھی۔پے درپے وکٹیں گرتی رہیں۔افغانستان ٹیم 134 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں بھارت 47 رنز سے جیت گیا۔

بھارت کی جانب سےجسپریت بمرا نے4 اوورز میں 7 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ارشدیپ سنگھ نے بھی 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *