بھارت افغانستان میچ،کیمپ میں لڑائی،گرائونڈ میں شیشے ٹوٹ گئے،کہیں کیسے تو کہیں کیسے رنگ،پاکستانی فین بھی موجود
برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
بھارت افغانستان میچ،کیمپ میں لڑائی،گرائونڈ میں شیشے ٹوٹ گئے،کہیں کیسے تو کہیں کیسے رنگ،پاکستانی فین بھی موجود۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے بھارت بمقابلہ افغانستان میچ میں کئی دلچسپ،سنسنی خیز اور یادگار لمحات آئے۔کئی مواقع پر بھارتی کیمپ میں کھلبلی مچی رہی،جب شروع میں کوہلی اور روہت شرماکی وکٹیں گریں۔آخر میں اسکور جب نہیں بن رہا تھا تو بھی روہت اور ویرات پریشانی میں تھے۔
ایک موقع پر جب راشد خان بالز کررہے تھے تو انہوں نے سوریا کمار پر طنز کیا مجھے سوئپ کھیلنے کی کوشش مت کرنا۔
انڈین کرکٹ فینز ویرات کوہلی اور روہت شرما سے خوش نہیں۔دونوں مسلسل ناکام جارہے ہیں۔ان پر میمز بن گئی ہیں۔ہاردک پانڈیا نےنوین الحق کو جب چھکا لگایا تو وہ 98 میٹر لمبا تھا۔گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی۔
بھارتی کھلاڑیوں نے سیاہ پٹی باندھ کر یہ میچ اس لئے کھیلا کہ بنگلورو کی بالکونی سے ان کے ایک سابق کرکٹر گرنے سے ہلاک ہوگئے،ان سے تعزیت کیلئے یہ انداز اختیار کیا گیا۔
ہاردک پانڈیا نے کنگسٹن اوول میں ایک چھکا لگا کر سٹیڈیم میں نصب ایک شیشہ توڑ ڈالا۔
افغانستان کیمپ میں بھارت کے خلاف جیت کا یقین تھا لیکن ابتدائی بیٹرز کی غیر ذمہ دارانہ شاٹس پر سینئرز کی جانب سے کچھ پلیئرز سے باز پرس کی گئی۔بات بڑھ گئی۔شور ہونے پر افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے سختی سے روک دیا۔
ایک پاکستانی فین بھی پاکستانی شرٹ پہنے میچ دیکھ رہا تھا،یہ نہیں معلوم کی اس کی اندرونی ہمدریدیاں کس کے ساتھ تھیں۔