| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8،ٹاس ہوتے ہی راشدخان نے آسٹریلین کیمپ پر بجلی گرادی،مچل سٹارک باہر

کنگسٹن،جمیکا:کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8،ٹاس ہوتے ہی راشدخان نے آسٹریلین کیمپ پر بجلی گرادی،مچل سٹارک باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کپتان راشد خان نے آسٹریلین کیمپ پر میچ سے قبل بڑی گگلی ماردی اور ٹاس یوتے ہی حریف کپتان مچل مارش کو پریشان کیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سہر 8 گروپ1 کے مجموعی طور پر 48 ویں میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت لیا ہے اور ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ وہ پہلے فیلڈنگ کریں گے۔مچل مارش کے بائولنگ کے اعلان کے ساتھ ہی آسٹریلین کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم سپر 8 میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔ناکامی کی گنجائش نہیں ہے،میچ جیتا تو سیمی فائنل کی ریس اچھی ہوجائے گی۔میچ ہارا تو آسٹریلیا کے ساتھ بھارت دونوں سیمی فائنل کیلئے کنفرم ہوجائیں گے۔

ایسے میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ میں اگر ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔آسٹریلیا نے ہماری مدد خود کردی ہے،اس وقت یہ وکٹ بیٹنگ کیلئےسازگار ہے۔

مچل مارش آسٹریلیا کی جانب سے نہیں کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *