ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
معاملہ پاکستان ٹیم ہوٹل تبدیلی کا،قصہ گوئی عروج پر،اصل ماجرا
پاکستان امریکا سے ہارگیا،کرکٹ میں بھی جی حضوری امر ہوگئی۔کاکول ٹریننگ کا نکتہ عروج پالیا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی بڑی شکست،سپر اوور میں امریکا نے ہرادیا۔اس شکست کے ساتھ پاکستان کیلئے اب بھارت سمیت باقی تینوں میچز جیتنے ضروری ہوگئے ہیں۔ورنہ پہلے مرحلہ سے باہر۔امریکا کی گروپ اے میں مسلسل دوسری جیت ہوئی ہے۔
سپر اوور ڈرامہ
پاکستان کے تجربہ کار لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر جنہوں نے اس سے قنل امریکی اننگ کا 19واں اوور سخت حالات میں 6 رنز دے کر کروایا تھا،امریکا کے خلاف کرتے شدید بدحواس ہوئے۔6 بالز پر 18 رنز دے گئے۔پہلی بال پر ایرون جونز نے چوکا لگایا لیکن اس کے بعد عامر نے اچھی بالز کیں۔اوور کی دوسری بال پر 2 بنے۔تیسری پر سنگل۔چوتھی وائیڈ بال پر 2، رنز۔اگلی بال پر سنگل۔اوور کی 5 ویں بال پر وائیڈ کے 2 رنز۔اوریجنل بال پر 2 رنز۔پھر وائیڈ بال،اوور تھرو پر 3 رنز۔آخری بال پر سنگل،یہ ٹوٹل 18 رنزپڑے،ان میں سے 3 وائیڈ بالز تھیں اور 7 اضافی رنز دیئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا آدھا مگر بڑا اپ سیٹ،امریکا پاکستان میچ ٹائی،سپر اوور میں چلاگیا،بابر کس پر برسے
جواب میں پاکستان کی جانب سے سپر اوور کھیلنے کیلئے افتخار احمد اور فخرزمان آئے۔ادھر سے بائولنگ کیئے نیٹ والکر آئے،پہلی بال امپائر نے وائیڈ نہیں دی،دوسری پر افتخار نے چوکا لگایا۔اگلی بال وائیڈ ہوگئی۔اوور کی تیسری بال پر افتخار سامنے بائونڈری پر کیچ ہوگئے۔یہ متنازعہ کیچ تھا لیکن ریویو کے بعد افتخارکو چلتا کردیا گیا۔اب شاداب خان کھیلنے آئے۔پاکستان کو 3 بالز پر 14 رنز درکار تھے۔اگلی بال پھر وائیڈ تھی۔3 بالز پر 13 رنز باقی تھے۔اگلہی بال پر بیٹ کنارے سے چوکا لگا جو وکٹ کیپر کے پاس سے گیا۔اب 2 بالز پر 9 رنز تھے۔اگلی بال پر 2 رنز بنے۔اب پاکستان کو 7 رنز ایک بال پر درکار تھے۔چھکے کا مطلب ایک اور سپر اوور ہوتا۔سامنے شاداب تھے۔سنگل بنا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستانی بیٹنگ لائن جھٹکوں میں،امریکا کو 160 کا ہدف،کون جیت سکتا
امریکا پاکستان کے خلاف سپر اوور میں 5 رنز سے جیت گیا،ہسٹری کی بڑی فتح نام کی۔پاکستان سپر اوور میں ہارگیا،ناقابل یقین شکست ہوگئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،آج 24 گھنٹوں میں 4 میچز،پاکستان امریکامقابل اہم،جی حضوری کا بڑا امتحان