ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستانی بیٹنگ لائن جھٹکوں میں،امریکا کو 160 کا ہدف،کون جیت سکتا
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستانی بیٹنگ لائن جھٹکوں میں،امریکا کو160رنزکا ہدف،کون جیت سکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے پاکستان کے پہلے میچ میں بیٹنگ کی حد تک قدرے مایوس کن آغاز۔دنیائے کرکٹ کی ایسوسی ٹیم امریکا کے خلاف اور اس کی بائولنگ کے خلاف مضبوط پاکستانی بیٹنگ نام وہ نہ کرسکے،جس کی توقع تھی۔پھر بھی شاداب خان کی تیز ہٹنگ اور آخر کے تیز اسکور نے پاکستان کو 159 پر لاکھڑا کیا۔
کرکٹ بریکنگ نیوز،بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے
ڈلاس میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے دعوت دی۔ڈراپ ان پچ پر پاکستان کا ٹاپ آرڈر مایوسی کی علامت تھا۔5 ویں اوور میں 26 تک 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔محمد رضوان8 بالز پر 9 اور عثمان خان3 بالز پر 3 کرسکے۔فخرزمان بھی 7 بالز پر 11 کے مہمان تھے۔مشکل وقت میں بابر اعظم اور شاداب خان نے چوتھی وکٹ پر72 رنزکا اسٹینڈ بناکر پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔شاداب نے 25 بالز پر 3 چھکوں کی مدد سے 40 رنزبناکر رن اوسط بہتر کی لیکن یہاں شادب کے جاتے ہی اعظم خان پہلی بال پر آئوٹ ہوگئے۔43 بالز پر 44 رنزکرکے بابر اعظم بھی باہر گئے۔افتخار احمد 18 رنزبناگئے۔شاہین آفریدی نے 16 بالز پر 23ناٹ آئوٹ رنزکئے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 7وکٹ پر 159 رنزبنائے۔
امریکا کی جانب سے نوشتہ کنجئے نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔علی خان نے معیاری بالز کیں ۔4 اوورز میں 30رنز دے کر 1وکٹ لی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستانی بیٹنگ لائن جھٹکوں میں،امریکا کو 160 کا ہدف،کون جیت سکتا۔یہ اس وکٹ پر کم اسکور نہیں ہے لیکن میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو قابو کرنا ہوگا۔سار انحصار پاکستانی بائولرز پر ہوگا۔