کرکٹ بریکنگ نیوز،بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ بریکنگ نیوز،بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے۔ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آج یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔وہ مختصر فارمیٹ میں آل ٹائم زیادہ اسکورر میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔انہوں نے لیڈنگ اسکورر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔
بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں ڈلاس کے مقام پر 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف اپنی اننگ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ویرات کوہلی 118 میچزکی 110 اننگز میں 4038 رنز کے ساتھ نمبر ون تھے۔1 سنچریز اور 56 ہاف سنچریز تھیں۔
بابر اعظم آج120 واں میچ کھیل رہے تھے لیکن کوہلی سے کم 113 ویں اننگ تھی،وہ اب تک 4052 رنز بناچکے تھے اور ان کی اننگ جاری تھی،ان کی 3 سنچریز اور36 ہاف سنچریز ہیں لیکن اگر وہ ففٹی کرگئے تو 37 ویں ہوجائے گی۔
پاکستان نے امریکا کے خلاف13 اوورز میں 5 وکٹ پر98 رنزبنالئے تھے۔بابر اعظم 29 پر کھیل رہے تھے۔