| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا حال پاکستان جیسا،بارش نے اہم میچ روک دیا،تازہ اپ ڈیٹ

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

ICC/Getty Images

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا حال پاکستان جیسا،بارش نے اہم میچ روک دیا،تازہ اپ ڈیٹ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے حالات بھی پاکستان سے مل گئے،اس کے اہم ترین آخری میچ میں  بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔آئی سی سی اعلان کے مطابق اگلا جائزہ یا اپ ڈیٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگی۔گرائونڈ کی حالت ایسی ہے کہ امپائرز کی انسپیکشن نہیں ہوگی،اس کیلئے بعد کا ٹائم سیٹ ہوگا۔

نارتھ سائونڈ میں گروپ بی کا انگلینڈ کا نمیبیا کے خلاف  یہ آخری میچ ہے،میچ ہونا اور انگلینڈ کا جیتنا ضروری ہے،اگتر بارش نے کھیل مکمل طور پر لپیٹ ڈالا تو انگلینڈ کا یہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگا اورا س کی مہم 4 پوائنٹس پر تمام ہوگی۔آسٹریلیا کے خلاف سکاٹ لینڈ کا کل صبح کا میچ غیر اہم، ہوگا۔سکاٹ لینڈ 5 پوائنٹس کے سبب کوالیفائی کرجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *