چنائی۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ،افغانستان کا کیویز کو چیلنجنگ ہدف،کون جیتنے والا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔
چنائی میں ٹاس جیت کر افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔گلبدین نائب نے 63 اور صدیق اللہ عطال نے 29 رنزبنائے۔لکی فرگوسن نے 40 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کامیابی سے کبھی نہیں کیا ہے اور افغانستان نے سپنرز کی مدد سے کیویز کو جال میں پھنسانے کا پروگرام بنایا ہے۔
