| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ کو باہر کرنے کیلئے آسٹریلیا کا پیراپھیری کرنے کاعلان،کپتان پر پابندی کا خطرہ

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ کو باہر کرنے کیلئے آسٹریلیا کا پیراپھیری کرنے کاعلان،کپتان پر پابندی کا خطرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کا انگلینڈ کو ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں جان بوجھ کر سپر 8 سے باہر کرنے کا اعلان،کپتان مچل مارش سمیت آفیشلز پرپابندی کا خطرہ ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ کا یہ بیان اس کے سپر 8 میں کنفرم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔سوال یہ ہے کہ آسٹریلیا انگلینڈ کو جان بوجھ کر کیسے سپر 8 سے باہر کرسکتا ہے۔اس کے2 طریقے ہیں۔پہلا یہ کہ سکاٹ لینڈ سے میچ ہارجائے،اگر اس کی ضرورت پڑے،تو ایسا کرنے کیلئے وہ اپنے سینئرز کو باہر بٹھاسکتا ہے،آرام کانام دیا جائے گا۔دوسرا یہ کہ اگر ضرورت ہوئی تو سکاٹ لینڈ کو ایک مخصوص مارجن کی شکست لازمی درکار ہوگی،جس سے انگلینڈ کا راستہ کھل سکے۔آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارجن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔

پہلے اصل صورتحال جان لیں

سکاٹ لینڈ کے 3 میچز میں اس وقت 5 پوائنٹس ہیں۔انگلینڈ کے 2 میچز میں ایک پوائنٹ ہے۔اب انگلینڈ کو عمان اور نمیبیا سے کھیلنا ہے،یہ میچز پہلے ہونگے اور آسٹریلیا،سکاٹ لینڈ کا میچ آخر میں ہوگا۔انگلینڈ اپنی دونوں کمزور حریفوں کو ہراسکتا ہے۔اگر وہ ایک میچ بھی ہار گیا یا اس کا ایک میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تو پھر تو بحث ہی ختم۔انگلینڈ فارغ۔سکاٹ لینڈ کی ٹکٹ کنفرم ہوجائے گی۔آسٹریلیا کو اپنے پلان کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑے گی،لیکن اگر انگلینڈ دونوں میچز جیت جاتا ہے،جس کا امکان زیادہ ہے تو اس کی مہم ختم اور پوائنٹس سکاٹ لینڈ کے برابر 5 ہوجائیں گے۔

آئی سی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 میں جاچکا ہے۔اب انگلینڈ یا سکاٹ لینڈ میں سے ایک نے جانا ہوگا۔جب انگلینڈ 5 پوائنٹس کرلے گا تو سکاٹ لینڈ کے پاس سپر 8 کیلئے 3 آپشنز ہونگی۔پہلی یہ کہ میچ ہی بارش کی نذر ہوجائے۔دوسرا یہ کہ میچ تو ہو لیکن وہ آسٹریلیا کو ہرادے۔تیسرا آپشن یہ ہوگا کہ نیٹ رن ریٹ سامنے ہوگا۔سکاٹ لینڈ کو علم ہوگا کہ  وہ کیسے ہارے تو نیٹ رن ریٹ بہتر ہوسکتا ہے۔ایسے میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا  کا یہ پلان موجود ہے کہ وہ مارجن کے معاملہ میں سکاٹ لینڈ کو ریلیز دے گا،انگلینڈ کو باہر کرنے کیلئے وہ اپنی جیت کے مارجن کا استعمال کرے گا۔انگلینڈ اگر سپر 8 میں آیا تو وہ اگلے کسی مرحلہ میں ہمارے سامنے کھڑا ہوسکتا ہے،اس سے ہمیں مشکلات ہونگی،تو یہ ہمارے اوردوسروں کے مفاد میں ہوگا کہ اس کا راستہ روکا جائے۔ہیزل ووڈ سب کچھ کہہ گئے۔

اگر آسٹریلیا نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا تو  کپتان مچل  مارش پر تین سپر ایٹ میچز میں سے دو تک پابندی ہوگی۔ اس پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.11 کے تحت فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے، جو کہ “نامناسب سٹریٹجک یا ٹیکٹیکل وجوہات کی بناء پر گیمز میں ہیرا پھیری کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے.ضابطہ اخلاق واضح کرتا ہے کہ اس کا اطلاق “نیٹ رن ریٹ کی نامناسب ہیرا پھیری پر بھی ہو سکتا ہے اور کپتان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، اور اس پر لیول ٹو کے جرم کا الزام عائد کیا جائے گا۔ جرم کی شدت پر منحصر ہے، اس میں کم از کم 50% میچ فیس جرمانہ ہو سکتا ہے، زیادہ سے زیادہ چار ڈیمیرٹ پوائنٹس اور دو معطلی پوائنٹس  جو مارش کو آسٹریلیا کے پہلے دو سپر ایٹ میچوں سے باہر کر دے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *