عمران عثمانی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل آج اتوار 13 نومبر 2022 کو میلبرن میں کھیلا جائے گا،جہاں دن بھر اور رات میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے لیکن کچھ وقت ایسا ہوگا کہ بارش تھمے گی اور یہی وقت دل تھامنے والا ہوگا،ورنہ اگلا روز متبادل دن بھی ہے اور امید ہے کہ میچ کا فیصلہ تو ہی جائے گا۔
اب پاکستان اگر آج 1992 کی تاریخ دہرادے،انگلینڈ کو شکست دے دے تو ثقلین مشتاق کا کہا گیا تاریخی جملہ عالمگیر شہرت پکڑے گا کہ یہ سب فطرت میں لکھا جاچکا تھا اور پھر اس فطرت سے آئندہ کون جھگڑا کرے گا۔
یہ 3 ہفتے پرانی بات ہے،جب پاکستان اسی میلبرن سے بھارت سے ہارکر نکلا،اگلے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی تو ایونٹ سے اخراج پکا تھا لیکن نیدرلینڈز کی جنوبی افریقا کے خلاف جیت کے بعد موقع ملا اور پاکستان بنگلہ دیش کو آخری میچ میں ہراکر دوبارہ آج میلبرن میں ہے۔
بابر اعظم بیک وقت عمران خان اور یونس خان بننے جارہے ہیں،1992 ورلڈکپ،میلبرن کامقام اورانگلینڈ سے فائنل،ایک یہ تاریخ ہوگی اور دوسری یونس کی کپتانی میں جیتے گئے 2009 کے ٹی 20 ورلڈکپ فتح کی یاد بھی ساتھ ہوگی۔
آج میزیکل شو بھی ہوگا،ٹاس بھی ہوگا،بارش بھی ہوگی اور انتظار بھی۔پاکستان کی وہی ٹیم ہوگی جس نے سیمی فائنل جیتاتھا،انگلش ٹیم میں واپسی کے لئے مارک ووڈ اور ڈیوڈن ملان فٹ ہوگئے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ فائنل،شعیب اختر نے بارش سے کیا کہہ رہے
یہ ایک کڑا مقابلہ ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم کو ایج حاصل ہوگا،بعد کی بیٹنگ کو ترجیح دے سکتے ہیں۔دونوں ٹیموں میں ایک قدرے مشترک ہے۔پاکستان زمبابوے جیسی ٹیم سے ہارا تھا تو انگلینڈ آئرلینڈ سے ہارا ہے۔اس کے پاس بیٹنگ مضبوط ہے تو پاکستان کے پاس بائولنگ۔پاور پلے کا رول اہم ہوگا۔بارش کا کردار اور ڈک ورتھ کا فارمولہ شاید سب سے زیادہ اہم ہوگا۔
پاکستان ٹاس اور ٹی20 ورلڈکپ جیت سکتا ہے،اس کی کئی وجوہات بنتی ہیں لیکن شکست کی صرف ایک وجہ ہوگی اور اگر ایسا ہوا تو پھر لکھی جائے گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ کے گزشتہ تمام 7 فائنلز کا ریکارڈ
ٹی 20 ورلڈکپ 2007 کا پہلا فائنل پاکستان اور بھارت کھیلے۔جوہانسبرگ میں پاکستان ٹاس ہارا۔میچ بھی ہارا۔بھارت پہلے بیٹنگ کرکے 5 رنز سے جیتا۔157 اسکور بھی جیت کی علامت بن گئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2009 کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوا۔پاکستان یہاں بھی ٹاس ہارا۔سری لنکا جیتا،پہلے کھیلا،صرف 138 اسکور کئے۔پاکستان 8 وکٹ سے جیت گیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2010 کا فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا برج ٹائون میں کھیلے۔انگلینڈ ٹاس جیتا اور فائنل بھی 7 وکٹ سے جیت گیا۔147 رنز آسان ہدف میں تھے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2012 کا فائنل کولمبو میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کھیلے۔ویسٹ انڈیز ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کی،صرف 137 اسکور بنائے اور 31 اسکور سے ٹائٹل جیت لیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2014 کا فائنل بھارت اور سری لنکا کھیلے۔ٹاس سری لنکا جیتا،پہلے بائولنگ کی،بھارت کو 130 اسکور تک محدود کیا اور6 وکٹ سے جیت نام کی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2016 کا فائنل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کھیلے۔ٹاس ویسٹ انڈیز جیتا۔پہلے بائولنگ کی،انگلینڈ نے155 اسکور کئے۔ویسٹ انڈیز4 وکٹ سے فاتح رہا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوا۔آسٹریلیا ٹاس جیتا،پہلے فیلڈنگ کی۔نیوزی لینڈ 172 اسکور بناکر بھی 8 وکٹ سے ہارگیا۔
یوں ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان اپنے دونوں فائنلز کا ٹاس ہارا۔دونوں بار بعد میں بیٹنگ ملی۔ایک بار چیمپئن بنا،ایک بار ہارگیا،ادھر انگلینڈ ایک ٹاس جیتا،ایک ہارا۔جس میں وہ ٹاس جیتا،چیمپئن بھی بن گیا۔
ایم سی جی کی اس شام عمران خان نے جب میرے اٹھتے قدم روک دیئے،وسیم اکرم
اب تک 7 ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں 2 بار پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم جیتی اور 5 مرتبہ بعد کی بیٹنگ والی سائیڈ کامیاب ہوئی ہے۔اس بار پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم جیت سکتی ہے۔