کولکتہ۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ پہلا سیمی فائنل،ہسٹری سے جانیئے کہ جنوبی افریقا جیتے گا یا نیوزی لینڈ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا پہلا سیمی فائنل آن پہنچا۔کولکتہ میں نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا مدمقابل ہیں۔پروٹیز ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہے۔گروپ سٹیج میں نیوزی لینڈ کو انہوں نے ہرایا۔افغانستان کو شکست دی۔ایسوسی ایٹ ٹیمیں اس سے ہاریں۔سپر 8 میں اس نے بھارت،ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو ہرایا۔نیوزی لینڈ نے گروپ مرحلے میں افغانستان، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کو شکست دی، پاکستان کے خلاف میچ واش آؤٹہوا۔ انگلینڈ سے شکست نے انہیں کوالیفائی کرنے کے لیے بیرونی نتائج پر انحصار پر مجبور کیا لیکن سری لنکا سے فتح بڑی بات تھی۔
آئی سی سی ایونٹس میں نیوزی لینڈ نے 50 اوور کے آئی سی سی ایونٹس میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک کوارٹر فائنل اور دو سیمی فائنل جیت کر برتری حاصل کی ہے۔ٹی 20 ایونٹس کے فارمیٹ میں دونوں کا پہلی بار ناک آئوٹ سٹیج پر ٹاکرا ہے ۔ریکارڈز بلیکس کیپس کے حق میں جاتا ہے لیکن جنوبی افریقا کے پاس ایک اور تعویذ موجود ہے اور وہ یہ کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ہسٹری میں وہ نیوزی لینڈ سے کبھی نہیں ہارا۔اب تک کے تمام 5 میچز پروٹیز نے جیتے ہیں۔ہاں،ناک آئوٹ میں پہلا ٹاکرا ہے۔
سیمی فائنل کے لیے استعمال ہونے والی پچ گہرے رنگ کی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسپن باؤلنگ کے لیے کسی حد تک سازگار ہو۔ دونوں کپتان اس بارے میں متضاد تھے کہ آیا تعاقب کرنا یا دفاع کرنا بہتر حکمت عملی ہے، تجویز کیا کہ ٹاس ضروری طور پر اہم کردار ادا نہ کرے۔ شام میں کچھ اوس سوال سے باہر نہیں ہے، جو ممکنہ طور پر ٹاس کے فیصلے کو متاثر کرے گی۔ کولکتہ میں ایک گرم شام متوقع ہے، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ہسٹری کیا بتاتی ہے کہ جنوبی افریقا جیتے گا یا نیوزی لینڈ
اہم سوال ہے۔آئی سی سی ایونٹس کے ناک آئوٹ کی ہسٹری یہ بتاتی ہے کہ نیوزی لینڈ جنوبی افریقا سے جیت سکتا ہے لیکن بہت ہی سنسنی خیز اور ناقابل یقین انداز میں،حالیہ ریکارڈز اور صورتحال یہ بتاتی ہے کہ جنوبی افریقا جیتے گا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ جنوبی افریقا فیورٹ ضرور ہے لیکن نیوزی لینڈ مخالف پروٹیز کے چوکرز کے ٹائٹل کو ایک بار پھر ہائی لائٹ کرسکتے ہیں۔
