| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،گروپ اے کی پوزیشن،باقی میچز شیڈول،پاک بھارت میچ کا فاتح،سپر 8 میں کون،تفصیلی جائزہ،پیش گوئی

عمران عثمانی

ٹی 20 ورلڈکپ،گروپ اے کی پوزیشن،باقی میچز شیڈول،پاک بھارت میچ کا فاتح،سپر 8 میں کون،تفصیلی جائزہ،پیش گوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ rrآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 گروپ اے میں پاکستان کی شکست کے بعد کیا ہلچل مچی ہے اور کس کس کی امیدیں روشن ہوئی ہیں۔سپر 8 کیلئے 2 ٹیموں نے جانا ہے اور اب امیدوار 5 میں سے 4 ہوگئے ہیں۔امریکا 2 فتوحات کے بعد اب یہ سوچے گا کہ اس کے لئے سپر 8 منزل زیادہ دورہ نہیں۔پاکستان خیال کرے گا کہ امریکا سے شکست کے باوجود بھارت سمیت باقی ٹیموں سے جیت کر پہنچا جاسکتا ہے اور بھارت کا خیال ہوگا کہ ایک میچ جیت چکے،پاکستانب سمیت سب کو ہراکر ہم بھی جاسکتے ہیں اور آئرلینڈ سوچے گا کہ یہ کیا بات ہوئی،ہم بھارت سے ہارے ہیں لیکن امریکا سمیت کسی بھی ٹیم کو ہراکر سپر میں جاسکتے ہیں۔اب خواب سب کے ہیں،حالات کیسے ہیں۔یہ جاننا ضروری ہے۔

سب سے پہلے اب تک کی گروپ پوزیشن

امریکا 2 میچز،دونوں جیتے،اس کے ہیں 4 پوائنٹس

بھارت ایک میچ،ایک جیتا،اس کے ہیں 2 پوائنٹس

پاکستان،ایک میچ،ایک ہارا،صفر پوائنٹ

کینیڈا،ایک میچ کھیلا،ایک ہارا،صفر پوائنٹس

آئرلینڈ،ایک میچ کھیلا،ایک ہارا،صفر پوائنٹ

ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ اے کے باقی میچز کا شیڈول

جمعہ 07-جون-24 کینیڈا بمقابلہ آئرلینڈ شام 7:30 بجے نیویارک

اتوار 09-جون-24 انڈیا بمقابلہ پاکستان شام 7.30 بجے نیویارک

منگل 11-جون-24 پاکستان بمقابلہ کینیڈا شام 7.30 بجے نیویارک

بدھ 12-جون-24 امریکہ بمقابلہ انڈیا شام 7:30 نیویارک

جمعہ 14-جون-24 امریکہ بمقابلہ آئرلینڈ رات رات 7.30 فلوریڈا

ہفتہ 15-جون-24 انڈیا بمقابلہ کینیڈا شام 7.30 بجے

اتوار 16-جون-24 پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ شام 7.30 بجے فلوریڈا

یہ میچز ہیں اور یہ شیڈول ہیں،اب کیا ہوسکتا

پاکستان اپنے تینوں میچز جیتے تو سپر 8 کنفرم ہوگا۔اس کا مطلب ہوگا کہ بھارت پاکستان ایک ہارے گا اور باقی تمام جیتے تو وہ بگی سپر 8 میں ہوگا۔یہاں امریکا کس کیلئے خطرہ ہے۔امریکا کے 2 میچز بھارت اور آئرلینڈ سے باقی ہیں،امریکا سارے میچز جیتے تو پھر وہ کنفرم۔پاکستان اور بھارت کا معاملہ نیٹ رن ریٹ پر جائے گا لیکن اگر امریکا دونوں میچز ہارے اور پاکستان سارے میچز جیتے،بھارت بھی پاکستان کے علاوہ سارےمیچز جیتے تو امریکا باہر ہوگا۔امریکا بھارت سے ہارا اور آئرلینڈ سے جیتا تو 6 پوائنٹس کے ساتھ وہ بھی پاکستان بھارت کے برابر ہوگا۔

فرض کریں اتوار کو پاکستان بھارت سے ہاراتو قریب اس کا سفر تمام ہوجائے گا۔باقی 2 میچز جیتے بھی تو امریکا کے پاس چانس ہوگا کہ وہ ایک جیتے،وہ دونوں ہاربھی جائے تو بھی پاکستان زور لگاکر 4 پوائنٹس پر ہوگا۔یہ مشکل ہوگا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت امکانات

بظاہرپاکستان ٹیم بھکری ہوئی ہے اور حالات خراب ہیں لیکن لگتا ہے کہ ٹاس کا سکہ اس کے حق میں گرسکتا ہے،اگر ایسا ہوا تو پاکستان میچ جیت سکتا ہے اور یہ بھی ہوگیا تو گروپ اے میں ڈرامائی حالات پیدا ہوجائیں گے اور پھر پاکستان کا اعتماد سب سے زیادہ بحال ہوجائے گا۔

کرک اگین تجزیہ

امریکا سے شکست اپنی جگہ لیکن بھارت کے خلاف پاکستان کی ٹیم اتوار کو ٹاس جیتنے کے ساتھ نہایت بہترانداز میں اترے گی،سارا دبائو بھارت پر ہوگا۔پاکستان بھارت کو اس عجب کنڈیشن میں جب کہ وہ امریکا سے ہارچکا ہے،بھارت کو ہراسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *