نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کی ورلڈکپ تیاری کے لئے اچھا پلان سیٹ کردیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف اس کی ہوم سیریز 4 اکتوبر کو ختم ہوگی،اس کے ٹھیک 2 روز بعد ٹیم آسٹریلیا کے لئےاڑان بھرے گی۔پہلے مرحلے میں اس کا پڑائو پرتھ میں ہوگا۔
پرتھ کی تیز پچز پر اس کا ٹریننگ کیمپ ہوگا،اسی مقام پر اسے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف ایک پریکٹس میچ بھی مل گیا ہے۔13 اکتوبر کے بعد بھارتی ٹیم برسبین جائے گی،جہاں اس کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے 2 وارم اپ میچز شیڈول ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ،کون سی ٹیم سب سےپہلے آسٹریلیا پہنچ گئی
اس کیمپ کا مقصد ان کھلاڑیوں کو پریکٹس کے مواقع فراہم کرنا ہے،جنہوں نے اس سے قبل وہاں کبھی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔
بھارتی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کے ساتھ کرے گی جو 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں شیڈول ہے۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے شروع ہوجائے گا۔جہاں سے 4 ٹیمیں سپر 12 میں داخل ہونگی۔