ٹی 20 ورلڈکپ ،بھارت کا دوسرا سیمی فائنل،ریزرو ڈے کاناقص شیڈول،ہنگامہ مچ گیا
کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ ،بھارت کا دوسرا سیمی فائنل،ریزرو ڈے کاناقص شیڈول،ہنگامہ مچ گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 جوں جوں قریب آرہا ہے۔ایسے میں بہت سی خبریں اور اہم باتیں توجہ کا سبب بن رہی ہیں۔
آئی سی سی نے سیمی فائنلنز اور فائنل کے ریزرو ڈے رکھے ہیں ،اب ان کا شیڈول 26 اور 27 جون ہے۔فرض کریں کہ دوسرے سیمی فائنل کو متبادل دن منتقل کرنا پڑتا ہے تووہ 28 جون کو مکمل ہوگا۔اب 29 جون کو فائنل ہے،اس کا مطلب ہے کہ 28 جون کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔اب اگر فائنل کے روز بھی میچ مکمل نہیں ہوتا تو وہ 30 جون کو مکمل ہوگا تو دوسرا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم مسلسل 4 روز ایکشن میں اور ہولڈ پر ہوسکتی ہے۔اس کے ساتھ ایک اور معمہ بھی ہوگا،دوسرا سیمی فائنل گیانا ہے،فائنل برج ٹائون ہے تو ٹیم کو 24 گھنٹے سے کم وقت میں سفر بھی کرنا ہوگا اور فائنل بھی کھیلنا ہوگا۔یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت اگر سیمی فائنل میں پہنچا تو یہ 27 جون کا دوسرا سیمی فائنل اس کا ہوگا۔شیڈول کے مطابق، ہندوستان کو اپنا سیمی فائنل 27 جون کو 8.00 بجے پاکستانی وقت شام کھیلنا ہے۔