کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ،بھارت کا پاکستان کو کا ہدف،عثمان طارق نے سوریا کمار کا شکار کیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنزکا ہدف دیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان 6 سپنرز کے ساتھ کھیلنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے بڑے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلایا اور اسے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 175 رنز تک محدود رکھا۔ابھیشک شرما صفر پر گئے۔تلک ورما نے 25 رنز کئے۔ایشا کشن نے جارحانہ بلے بازی کی اور40 بالز پر 77 رنز کرگئے۔10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ہاردک پانڈیا کی بڑی وکٹ صفر پر گئی۔
ہینڈ شیک طے کرکے بھارت مکرا،آئی سی سی پھر استعمال،پاکستان اور بنگلہ دیش سے دھوکا،بریکنگ نیوز
اننگ کے 19 ویں اوور میں عثمان طارق نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ کروایا۔وہ29 بالز پر 32 رنز کرسکے۔بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر175 رنزبنائے۔آخری اوور میں شیوم ڈوبے 27 کرکے رن آئوٹ اور اکسر پٹیل صفر پر کیچ آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 25 رنز دے کر 3 اور عظمان طارق نے 24 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔سلمان آغا نے 2 اوورز میں 10 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔ابرار احمد کو 3 اوورز میں 38 اور شاداب خان کو ایک اوو ر میں 17 رنز پڑے۔محمد نواز نے 28 رنز دیئے۔تینوں ناکام گئے۔۔شاہین آفریدی کو اک وکٹ کیلئے 2 اوورز میں 31 رنزکی مار پڑی۔
