ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں نیوزی لینڈ ٹیم سیمی فائنل میں جانے والی پہلی سائیڈ بن گئی ہے۔ایڈیلیڈ میں آئرلینڈ کے خلاف اس نے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو 35 رنز سے ہرادیا۔اس کے ساتھ ہی میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔اب ان کو اپنی اگلی فتوحات کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کی فکر کرنی ہوگی۔
کیوی ٹیم گروپ 1 میں اس وقت 7 پوائنٹس کے ساتھ انتہائی مضبوط نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کو اس کے نبیٹ رن ریٹ تک جانے کے لئے ناقابل یقین اسکور کے ساتھ فتوحات درکار ہونگی۔بظاہر کیوی ٹیم کی سیٹ پکی لگتی ہے جب کہ ایک سیٹ کے لئے اب انگلینڈ یا آسٹریلیا میں سے ایک کو ٹکٹ ملے گی۔سری لنکا ٹیم کی ٹکٹ مزید مشکوک ہوگئی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،گروپ ون کی ڈرامائی صورتحال ،ترپ کا پتا کس کے پاس
جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کیوی ٹیم نے 6 وکٹ پر 185 اسکور کئے۔کین ولیمسن نے 61 کئے۔آئرش بائولر جوش لٹل نے ہیٹ ٹرک سمیت 3 وکٹیں لیں۔جواب میں آئرلینڈ نے8 اوورز میں 68 رنزکا آغاز لے کر سنسنی پھیلادی لیکن اینڈی بلبرائن کے 30 پر آئوٹ ہوتے ہی آئرش وکٹیں خزان رسیدہ پتوں کی طرح گرگئیں۔پال سٹرلنگ37 اور اینڈی بلبرائن 30 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔آئرش اننگ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 150 رنز تک محدود ہوئی۔لکی فرگوسن نے22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کا اپ ڈیٹ نیٹ رن ریٹ 2.113 ہوگیا ہے۔اس طرح اسے اس میدان میں شکست دینے کے لئے آسٹریلیا کو افغانستان کے خلاف قریب 120 رنزمارجن کی جیت درکار ہوگی