کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ،اس بار امریکا کیلئے بھی کوئی موقع نہ،پاکستان کی دوسری جیت،سپر 8 کیلئے فیورٹ۔پاکستان نے امریکا کی 2 سال قبل والی جیت اسے بھلادی۔آخری ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں ناکامی کا بدلہ چکادیا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ اے کے اہم اور اپنے دوسرےمیچ میں اس نے 32 رنزکی جیت اپنے نام کی ہے۔یوں سپر 8 کی کنفرمیشن قریب ہے۔
ریاستہائے متحدہ امریکا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔پاکستان نے5 اوورزمیں 54 رنز کا اچھا سٹینڈ لیا۔صائم ایوب 7 بالز پر 19 کرکے گئے۔کپتان سلمان علی آغا صرف 1 رن کے مہمان بنے۔بابر اعظم نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر اچھا سٹینڈ دیا۔دونوں نے 52 بالز پر 81 رنزکی شراکت تیسری وکٹ پر بنائی۔بابر اعظم 32 بالز پر 46 کرنے میں کامیاب رہے،ان کی اننگ میں1 چھکا اور 4 چوکےتھے۔تھوڑی دیر میں سیٹ بیٹر صاحبزادہ فرحان کی وکٹ امریکا کو ملی،انہوں نے178 کے سٹرائیک ریٹ سے41 بالز پر 73 رنزبنائے۔5 چھکے اور 6 چوکے لگاگئے۔محمد نواز5،فہیم اشرف 1 اور عثمان خان کے ساتھ ابرار احمد دونوں صفر پر گئے۔شاداب خان نے اصل کام کیا اور12 بالز پر 30 رنز کرکے پاکستان کا ٹوٹل 9 وکٹ پر 190 تک پہنچانے میں اہم کردار بنے۔پاکستان نے آخری 12 رنز میں 5 وکٹیں گنوادیں۔ان میں 2 رن آئوٹ تھے۔امریکا کی جانب سے شیڈلی وین شالک وِک نے شاندار گیند بازی کی اور4 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں امریکا نے بھی 5 اوورز سے کم میں 42 رنز کا سٹینڈ لیا۔اینڈریس گوس کی اہم وکٹ محمد نواز نے لے کر پہلی کامیابی دلوائی۔وہ 13 کرسکے۔کپتان مونک پٹیل شاداب خان کی بال پر ان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔وہ 10 بالز پر صرف 3 کرسکے۔شایان جہانگیر نے 49 رنز بناکر مزاحمت دکھائی۔وہ بھی شاداب کا شکار بنے۔ملن کمار بھی 29 کرگئے۔شبھم رنجن نے شاندر بیٹنگ کی اور امیدیں زندہ رکھیں۔انہوں نے ففٹی مکمل کی لیکن کسی کے ساتھ نہ دینے پر ان کی کوشش رائیگاں گئی۔وہ آخری اوور میں 51 رنزبناکر شایین کے ہاتھوں ایل بی ہوئے۔انہوں نے 3 چھکے اور 3 چوکےلگائے۔امریکا کی ٹیم 20 وورز میں 8 وکٹ پر 158رنز بناسکی اور یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔عثمان طارق نے بھی27 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔شاہین کو ایک وکٹ کیلئے 42 رنزکی بھاری مار پڑی۔
پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا تیسرا مگر اہم میچ بھارت سے 15 فروری کو کولمبو میں کھیلے گا۔
