کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔ ٹی 20 ورلڈکپ،شکست کان پر پڑتی گزر ۔گئی ۔پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیدرلینڈز کو شکست
ٹی 20 ورلڈکپ ،پاکستان نے بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ فاتحانہ آغاز کا موقع گنوادیا ۔یدرلینڈز کو شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا کامیاب آغاز کردیا ہے۔یہی نہیں بلکہ نیدرلینڈز کے خلاف بمشکل 3 وکٹ کی جیت کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کیلئے بھی اچھی بنیاد نہیں رکھی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا اور ڈچ ٹیم جو ایک موقع پر 3 وکٹ پر 105 رنز بناچکی تھی۔اختتامی اوورز میںپاکستانی گیند بازوں نے بہتر بائولنگ کی اور نیدرلینڈز کی ٹیم19.5 اوورز میں 147 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 37 رنزبنائے۔بس ڈی لیڈ نے30 اور مچل لیوٹ نے24 رنزکئے۔پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔محمد نواز نے 38 رنز دے کر 2،ابرار احمد نے23 رنز دے کر 2 اور صائم ایوب نے7 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا۔صائم ایوب نے24 رنز بنائے اور کیچ ہوئے۔صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا نے تیز بیٹنگ جاری رکھی۔پاکستان کو دوسرا نقصان 53 سکور پر ہوا،جب سلمان علی آغا12 رنز بناکرآئوٹ ہوگئے۔پاکستان نے 98 کے سکور پر 2 وکٹیں گنوادیں۔صاحبزادہ فرحان 47 اور نئے بیٹر عثمان خان صفر پر چلتے بنے۔ڈچ ٹیم نے سنسنی پھیلادی۔12 واں اوور پاکستان نے میڈن کھیل کر اپنے دبائو میں ہونے کا اعتراف کیا۔
پھر بابر اعظم بھی گئے۔15 کرسکے۔شاداب اور نواز بھی ناکام ہوئے۔پاکستان کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔آخری 2 اوورز میں 29 رنز باقی تھے۔ایسے میں فہیم اشرف کا کیچ ڈراپ کرکے نیدرلینڈز نے میچ ڈراپ کیا۔انہوں نے 19 ویں اوور میں 24 رنز بناکر پاکستان کو 3 گیندیں قبل 3 وکٹ کی جیت دلوادی۔فہیم اشرف 29 پر ناقابل شکست لوٹے ۔
