عمران عثمانی
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سے تبدیل ہورہا ہے۔اب تک 16 ٹیموں کا یہ ایونٹ 2 سال بعد 20 ٹیموں میں تبدیل ہوجائے گا۔نتیجہ میں 20 ورلڈکپ کی جنگ 20 ٹیموں میں چھڑا کرے گی۔اب تک کھیلے گئے 7 ورلڈ ٹی 20 کپ میں 21 ٹیموں نے شرکت کی ہے،جو مختلف کوالیفائرز سے باری باری آئیں یا کئی مسلسل کھیلی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،دلچسپ تاریخ اور ہیٹ ٹرکس،ایک ساتھ سب کچھ ہوگا۔یہ تو ذکر ہوچکا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ کو جیتنے والے ممالک کی تعداد 6 ہے،ان میں بھارت،پاکستان،انگلینڈ،سری لنکا اور آسٹریلیا نے ایک ایک بار جبکہ ویسٹ انڈیز 2 بار چیمپئن بناہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے ہیرو
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں ایونٹ کا ایک بہترین کھلاڑی بھی منتخب کیا جاتاہے۔2007 کے پہلے ایونٹ کے پلیئر آف دی ٹورنامنت شاہدآفریدی تھے۔ایونٹ بھارت جیتا۔2009 کے ایونٹ میں سری لنکا کے تلکرتنے دلشان 317 رنزبنانے کے باعث پلیئر آف دی ایونٹ رہے۔ایونٹ پاکستان جیتا۔2010 میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن یہ اعزاز لے اڑے۔چیمپئن بھی انگلینڈ تھا۔2012 میں 249 رنزبنانے والے آسٹریلین آل رائونڈر شین واٹسن اس کے مستحق ٹھہرے۔ایونٹ ویسٹ انڈیز کا تھا۔2014 میں 319 اسکوربنانے والے بھارتی ویرات کوہلی کو لیا گیا۔چیمپئن سری لنکا تھا۔2016 میں ایک بار ویسٹ انڈیز ٹی 20 چیمپئن پایا۔353 رنزبنانے والے ویرات کوہلی پھر انفرادی ٹائٹل لے اڑے۔2021 کے اب تک کے آخری ٹورنامنٹ میں 289 رنزبنانے والے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پلیئر آف دی ایونٹ قرار پائے۔اتفاق سے آسٹریلیا پہلی بار چیمپئن بنا تھا۔
ورلڈ ٹی 20 کپ کی ایک اور دلچسپ تاریخ
ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان کبھی چیمپئن نہیں بنا،اس بار آسٹریلیا کے لئے بھی یہ چیلنج ہوگا۔2007 کے پہلے ایونٹ کا میزبان جنوبی افریقا تھا،مہمدوسرے رائونڈ پر دم توڑگئی۔یہی کچھ 2009 میں انگلینڈ اور 2010 میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوا۔البتہ 2012 کا میزبان سری لنکا ایک قدم کیا بلکہ 2 قدم آگے بڑھا اور فائنل تک آیا لیکن رنراپ کے ساتھ میزبانی تمام کی۔2014 میں بنگلہ دیش بطور میزبان دوسرے رائونڈ تک تھا۔2016 میں میزبان بھارت سمی فائنل تک آیا اور 2021 میں عرب امارات کی میزبانی پہلے رائونڈ سے یوں آگے نہ بڑھی کہ وہ خود باہر ہوگیا تھا۔
علیم ڈار،ایم ایس دھونی کا ریکارڈ
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں بھارت کے ایم ایس دھونی کو سب سے زیادہ 33 میچز کی کپتانی کا ریکارڈ ہے۔پاکستان کے محمد عامر کو ینگسٹ پلیئر 17 سال 55 دن کی عمر میں ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کا شرف ملا جو اب بھی ریکارڈ ہے۔سری لنکا کے تلکرتنے دلشان کو 35 اور ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو کو 34 میچزکے ساتھ زہادہ ورلڈٖ ٹی 20 میچزکھیلنے کا شرف حاصل ہے۔بطور امپائر سب سے زیادہ ٹی 20 ورلڈکپ میچز میں کھڑا ہونے کا اعزاز پاکستان کے ولیم ڈار کو حاصل ہے۔وہ 40 میچز سپروائز کرچکے،سفر جاری ہے۔ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ فاضل رنز دینے کاریکارڈ 2007 کے ابتدائی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز میچ میں بنا،جب 28 فالتو اسکور ہوئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،زیادہ میچز،زیادہ فتوحات و ناکامیاں
ٹی 20 ورلڈکپ ہسٹری میں سب سے زیادی میچز سری لنکا کے ہیں۔43 میں اس نے شرکت کی۔27 جیتے۔15 ہارے۔ایک میچ سپر اوور میں جیتا۔دوسرا نمبر پاکستان کا ہے،اس نے 40 میچزکھیل کر24 جیتے۔15 ہارے،ایک ٹائی میچ کھیل کر ہارا۔انگلینڈ کے 38 میچزمیں 19 فتوحات ہیں۔بھارت کی 38 میچزمیں 23 کامیابیاں ہیں۔فتوحات میں سری لنکا کی زیادہ 27 اور پاکستان دوسرے نمبر کے ساتھ 24 کامیابیاں رجسٹرڈ کرچکا ہے۔بڑی ٹیموں میں سب سے کم ناکامیاں بھارت اور جنوبی افریقا کی 13،13 ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے ٹیم اور بیٹنگ ریکارڈز کے سنہری ابواب
ٹی 20 ورلڈکپ کی بڑی جیت سری لنکا کی کینیا کے خلاف14 ستمبر2007 کو جوہانسبرگ میں رجسٹرڈ ہوئی،اس نے 172 رنزسے جیت نام کی۔اسی میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹ پر 260 اسکور کئے جو اب تک کا ایونٹ کا ہائی اسکور بھی ہے۔نیدر لینڈز سب سے کم اسکور 39 پر سری لنکا کے خلاف24 مارچ 2014 کوچٹاگانگ میں ڈھیر ہوا۔ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑے ہدف کے حصول میں انگلینڈ نے ریکارڈ بنارکھا ہے۔2016 کےا یونٹ میں اس نے 18 مارچ 2016 کو ممبئی میں جنوبی افریقا کے خلاف 230 رنزکا بڑا ہدف عبور کرلیا تھا،سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مجموعی طور پر سب سے 1016 اسکور کئے ہیں۔31 میچزکی 31 اننگز میں وہ 1000 سے زائدرنزبنانے والے واحد پلیئر ہیں۔اگکے ایونٹ میں 847 پر موجود روہت شرما اور 845 اسکورپر کھڑے ویرات کوہلی آگے نکل سکتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹاپ بدقسمت ٹیمیں 2،آخر کون اور کیوں
ایک اور بات بھی ہے۔21 ستمبر 2012 کو نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم بنگلہ دیش کے خلاف کینڈی میں 123 رنزکی جو اننگ کھیلی،وہ اب بھی بہترین انفرادی اسکور ہے۔احمد شہزادکے 30 مارچ 2016 کو ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف بنائے گئے ناقابل شکست 111 رنزایونٹ کا چوتھا،پاکستان کا اب تک کا بڑا انفردای اسکور ہے۔بہترین سٹرائیک ریٹ میں کرس گیل پہلے،شاہد آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں۔گیل 2 سنچری کرنے والے واحد بیٹر ہیں۔ویرات کوہلی 10 ہاف سنچریز کے ساتھ ففٹی کلب کے بادشاہ ہیں۔تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس ہے۔48 بالز پر 100 کی اننگ کھیلی۔بھارت کے یوراج سنگھ 12 بالز پر ففٹی کا جارحانہ اعزاز رکھتے ہیں۔شاہد آفردی 32 میچزمیں 5 صفر کے ساتھ اس کلب میں بے تاج بادشاہ ہیں۔ایونٹ کی تاریخ یا ایک اننگ میں زیادہ چھکے کرس گیل کے نام کے ساتھ ہیں۔61 چھکے لگانے کے بعد وہ ٹاپ پر ہیں،اننگ مین سب سے زیادہ 11 سکسرز بھی ان کے ہیں۔سری لنکا کے جے وردھنے اور کمار سنگا کارا ویسٹ انڈیز کے خلاف 2010 میں 166 رنزکی شراکت قائم کرچکے جو اب بھی بڑی ہے۔ایک ایونٹ میں زیادہ ففٹیز بنانے میں میتھیو ہیڈن،ویرات کوہلی اور بابر اعظم برابر ہیں۔تینوں نے 4،4 فٹیز کسی بھی سنگل ایونٹ میں بنائی ہیں۔2014 میں ویرات کو ہلی کے بنائے گئے 314 اسکور کسی بھی ایونٹ کے سب سے زیادہ مجموعی اسکور ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں بائولز کے حالات
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 31 میچزمیں 41 وکٹوں کے ساتھ بائولنگ میں ٹاپ پر ہیں۔شاہد آفریدی کا 39 وکٹ کےساتھ اگلا نمبر ہے۔شکیب اس بار کہاں تک جاسکتے ہین،دیکھنا ہوگا۔بہترین انفرادی بائولنگ سری لنکا کے اجانتھا مینڈس کی 18 ستمبر 2012 میں ہمبنٹوٹا میں ہے جب انہوں نے زمبابوے کی6 وکٹیں 8 رنزمیں اڑادیں۔سری لنکا کے ہاسارنگا ایک ایونٹ میں 16 وکٹ لے کر اس باب میں آگے ہیں،انہوں نے 2021 کے ایونٹ کے 8 میچزمیں یہ کرکے اب کے لئے نیا چیلنج سیٹ کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کی ہیٹ ٹرکس
ورلڈ ٹی 20 تاریخ میں اب تک 4 ہیٹ ٹرکس ہوچکی ہیں۔پہلی ہیٹ ٹرک 2007 میں ہوئی اور یاپھر ایک ساتھ 3 ہیٹ ٹرکس 2021 کے آخری ٹی 20 کپ میں ہوئی ہیں۔
آسٹریلیا کے بریٹ لی نے بنگلہ دیش کے خلاف کیپ ٹائون میں 16 ستمبر 2007 کو ہیٹ ٹرک کی۔
آئرلینڈ کے کورٹز کیمفر نےنیدر لینڈز کے خلاف 18 اکتوبر 2021 کوابو ظہبی میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیا۔
سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 نومبر 2021 کو شارجہ میں ایونٹ کی دوسری مجموعی طور پر تیسری ہیٹ ٹرک کردی۔
جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا نے 10 نومبر 2021 کو شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف اس ایونٹ کی ہیٹ ٹرک کی ہیٹ ٹرک کردی،یہ اب تک کی چوتھی وآخری ہیٹ ٹرک بھی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالہ سے کرک اگین کی یہ کاوش بھی دیکھیں
ٹی 20 ورلڈکپ کے عظیم لمحات،آئی سی سی نے مقابلہ شروع کردیا،فینز مدعو
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،پاکستان 2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت کا برا حال
ٹی 20 ورلڈکپ کے مکمل ایڈیشنز کا احوال جاننے کے لئے ٹاپ پر موجود مینیو میں میگا ایونٹس میں جاکر ورلڈ ٹی 20 کو کلک کریں،تازہ ترین کے لئے تاپ مینیو میں موجود ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کو دیکھیں