عمران عثمانی
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،ٹاپ 5 اسکورر،ٹاپ 5 انفرادی اننگز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں بیٹرز کا جائزہ لیا جائے تو ویرات کوہلی 27 میچزکی 25 اننگز میں1141 رنزبناکر سب سے اوپر ہیں۔کوئی سنچری نہیں۔89ناٹ آئوٹ ہائی اسکور ہے۔81.5 کی اوسط ہے۔14 ففٹیز ہیں۔5 ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے۔سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے31 میچزکی 31 اننگز میں39 کی اوسط سے1016 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایک سنچری ہے۔100 ہائی اسکور ہے۔ویسٹ انڈیزز کے کرس گیل 33 میچز کی 31 اننگز میں 34 کی اوسط سے 965 رنزبنائے۔2 سنچریاں اور 7 ہاف سنچریز ہیں۔7 ایونٹس کھیل چکے ہیں۔بھارت کے روہت شرما تمام 8 ایونٹس کھیلے ہیں۔39 میچزکی 36 اننگز میں کوئی سنچری نہیں۔79 ہائی اسکور ہے۔9 ففٹیز ہیں۔34 کی اوسط ہے۔اس بار وہ سب سے آگے نکل سکتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،سب سے زیادہ سیمی فائنل کس کے،جان کر حیران ہونگے
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں بہترین اور سب سے بڑی اننگ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کی ہے۔انہوں نے 58 بالز پر 123 رنزبنائے۔11 چوکے اور 7 چھکے تھے۔212 کا سٹرائیک ریٹ ہے۔یہ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کینڈی میں21 ستمبر 2012 کو ہوا۔11 ستمبر 2007 کو جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے57 بالز پر117 رنزکی اننگ بنائی جو اب بھی دوسری بڑی اننگ ہے۔انگلینڈ کے ایلکس ہیلز116 اور پاکستان کے احمد شہزاد111 رنز جب کہ جنوبی افریقا کے ریلی روسو109 رنز کے ساتھ ٹاپ فائیو ٹاپ اننگز کرنے والے ہیں۔