ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،سب سے زیادہ سیمی فائنل کس کے،جان کر حیران ہونگے
عمران عثمانی
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،سب سے زیادہ سیمی فائنل کس کے،جان کر حیران ہونگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں کون سی ٹیم زیادہ بار سیمی فائنل تک پہنچی اور کون سی ٹیم فائنل تک گئی۔اس سے آپ کو یہ اندازا ہوگا کہ میگا ایونٹ کے دبائو میں کون سا ملک بہترانداز میں کھیلا ہے۔عام طور پر تاثر یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ چونکہ 2،2 بار ٹی 20 چیمپئن بنے ہیں تو زیادہ کامیاب ہیں۔بھارت،پاکستان،آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک ایک بار چیمپئن بنے۔یہ بڑی بات نہیں ہے۔2 بار چیمپئن بننے والا ویسٹ انڈیز گزشتہ ایونٹ سے رائونڈ ون سے باہر ہوا،اس سے قبل دوسر مرحلے تک جاسکا۔اس سے قبل بھی 2 بار پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلہ میں باہر ہوچکا۔انگلینڈ4 بار سیمی فائنل سے قبل باہر ہوچکا۔آسٹریلیا بھی 4 بار سیمی فائنل سے قبل ہی آئوٹ ہوا۔
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز میں بھارت کو دیکھ لیں۔4 بار ابتدائی سٹیج سے باہر ہواہے۔نیوزی لینڈ بھی 4 بار اسی ہزیمت سے دوچار ہوا۔سری لنکا بھی 4 بار اور جنوبی افریقا تو 5 بار ابتدائی معاملات سے باہر ہوا۔پاکستان صرف 2 بار دوسرے مرحلہ سے باہر ہوا لیکن 6 بار فائنل 4 تک یا اس سے بھی آگے تک گیا۔
پاکستان کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے 6 سیمی فائنل کھیلے۔3 جیتے۔3 فائنل کھیلے۔ایک جیتا اور 2 ہارے۔آسٹریلیا 4 بار فائنل 4 یا اس سے آگے گیا۔2 بار سیمی فائنل ہارا۔2 بار جیتا اورفائنل کھیلا۔ایک جیتا۔ایک ہارا۔انگلینڈ نے 4 بار فائنل 4 میں رسائی کی۔3 سیمی فائنل جیتے،ایک ہارا۔3 فائنل میں سے 2 جیتے ہیں۔بھارت جو 4 سیمی فائنل کھیلے ہیں،ان میں سے اس نے 2 جیتے اور 2 ہارے ہیں۔ایک بار فائنل جیتا اور ایک بار فائنل ہارا ہے۔نیوزی لینڈ 4 بار سیمی فائنل کھیل چکا۔ایک بار جیتا لیکن فائنل میں پہنچ کر بھی رنر اپ رہا ہے۔سری لنکا نے 3 سیمی فائنل کھیلے۔2 جیتے،ایک ہارا۔فائنل میں ایک جیتا اور ایک ہارا ہے۔ویسٹ انڈیز نے 4 سیمی فائنل کھیلے۔2 جیتے۔2 ہارے۔یوں 2 بار وہ چیمپئن بنے۔
یہ ریکارڈز یہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کبھی پہلے مرحلہ سے باہر نہیں ہوا۔دوسرے مرحلہ میں صرف بار آئوٹ ہوا۔سب سے زیادہ بار وہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے تو بیسٹ ٹاپ 4 ٹیموں میں وہ سر فہرست ہے۔یوں اس کیلئے یہ اعزاز بھی برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔